Tuesday, 26 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Nadeem Baloch
  4. Society Aur Siasat

Society Aur Siasat

سوسائٹی اور سیاست

جمہوری ملکوں میں سیاسی جماعتیں یا تو قدامت پسندی یا پروگیسیو پسندی کے تحت اپنے منشور پے عمل کرتے ہیں۔ لہٰذا سوسائٹی بھی قدامت پسندی اور ترقی پسندی کے نظرئے میں تقسیم ہو جاتی ہے، اور انتخاب کے موقع پر یہ نظریاتی کشمکش پوری طرح ابھر کر آتی ہے۔ اسی طرح اگر ہم پاکستان کی تاریخ کے ابتدائی دور کو دیھکیں تو یہی سیاسی کشمکش نظر آتی ہے۔ خاص طور سے 1970 کے انتخابات میں سیاسی نظریات نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

جو افراد ترقی پسند نظرئے کے حامی تھے انہوں نے خاص طور پہ آمرانہ حکومتوں کی مزاحمت کی۔ یہ لوگ جیلوں میں بھی اسیر رہے۔ شاہی قلعے میں اذیت برداشت کی۔ ضیاءالحق کے دور میں سرِ عام کوڑے کھائے اور جلاوطن ہوئے لیکن پاکستان کی سیاست میں اس وقت تبدیلی آئی جب ضیاءالحق کے آمرانہ حکومت کے بعد جمہوریت آئی مگر عوام کی توقعات پوری نہیں ہوئی اور لوگوں میں تبدیلی نہیں آئی۔

اس نے نا امیدی اور مایوسی کے جزبات کو پیدا کیا اور تبدیلی کے خواہش میں عوام نے جو قربانیاں دی تھیں اس کی ناکامی نے لوگوں کی سیاسی فکر کو بدل دیا۔ لہٰذا اب پاکستان کی سیاست میں اب نظریات کی کوئ کشمکش نہیں۔ سیاسی جماعتیں نہ تو قدامت پرستی کی نمائندگی کرتی ہیں اور نہ ترقی پسندی کی۔

یہ خاندانوں کی موروثی جاگیریں بن کر رہ گئیں ہیں۔ اس کے کارکن ان جماعتوں کی حمایت کسی نظرئے کی بنیاد پر نہیں کرتے بلکہ ایک طرح سے یہ ان کی تنخواہ دار اور ملازم ہیں۔ اس تبدیلی اور سیاسی عمل نے پاکستان میں سیاست کو مسخ کرکے فرسودہ بنا دیا ہے۔

اس صورتحال کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ موجودہ جمہوری نظام عوام کےلئے کوئی خوشخبری لے کر نہیں آیا لیکن یہ بھی نظر آتا ہے کہ یہ غلامی اپنی کمزوریوں اور بد عنوانیوں کے بوجھ سے ڈوب رہا ہے، تو اس صورت میں تبدیلی کا آنا اور کسی ایک نظام کا ابھرنا لازمی ہو جاتا ہے۔

Check Also

Aik Ustad Ki Mushkilat

By Khateeb Ahmad