Mazhab Aur Siasat
مذہب اور سیاست
جب کسی سلطنت کے ساتھ دینی عصبیت مل جاتی ہے اور کسی نہ کسی مذہبی خیال کو اپنا لیتی ہے تو اس کی قوت اور شوکت میں قبائلی عصبیت سے کہیں زیادہ استوار ہو جاتی ہے۔ کیونکہ مذہبی جوش اور مذہبی عقیدت، نقطہ نظر کو تمام دوسرے پہلوؤں سے ہٹا کر ایک ہی پہلو پر مرتکز کر دیتی ہے خواہشات اور آرزوؤں کو حق کی جانب موڑ دیتی ہے۔
اس سے ان میں ایک طرح کی بصیرت پیدا ہو جاتی ہے۔ جس کا مقابلہ کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ وہ حکومت جو دین کی نعمت سے محروم ہوتی ہیں اگرچہ تعداد میں ان سے کہیں زیادہ ہوں، اور ان کی برابری نہیں کر سکتیں۔ اور جب ان سے لڑیں گی تو لامحالہ شکست کھائیں گی اور ذلیل اور خوار ہوں گی کیونکہ باطل کی پیروی کی وجہ سے ان کے سامنے کوئی متحدہ غرض ہی نہیں ہوتی اور ان کو قتال و جہاد پر آمادہ کرے۔
ان کی صفوں میں جوش و شجاعت کے جزبات پھیلائے اور مقابلہ میں قائم رکھے۔ یہ موت سے نہیں ڈرتی اور جنگ و پیکار سے عہدہ بر آ ہونے کے لئے اپنے کو تیار نہیں کر پاتیں۔ چنانچہ یہ واقعہ ہے کہ صدر اسلام میں مسلمانوں کو جو بے پناہ فتوحات حاصل ہوئیں وہ یہ کہ مسلمان دین سے بہرہ مند تھے اور مخالفین میں دینی نقطہ نظر مفقود تھا۔
اسی طرح قادسیہ اور یرموک کی معرکہ آرائیوں کو دیکھئے۔ مسلمانوں کی فوجیں تو تیس تیس ہزار سے کچھ ہے اوپر تھی۔ مگر ان کے مقابلہ میں، واقدی کی روایت کے مطابق، اہل فارس کے عساکر کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ تھی۔ اور رومی سپاہی تو چار چار لاکھ کی تعداد میں میدان جنگ میں اترتے تھے لیکن اس کثرت تعداد کے باوجود ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دینی قوت کس طرح سیاسی قوت کو بڑھا دیتی ہے اور کس طرح زیردستوں کو بالادست کر دیتی ہے، اس کا مشاہدہ کرنا ہو تا مغرب میں موحدین حکومت پر نظر دوڑائیے کہ جب مہدی کی اطاعت سے ان میں ایک طرح کا دینی رنگ پیدا ہوا تو یہ وحشی قبائل پر چھا گئے۔ حالانکہ ان کی عصبیت، ان کا توحش اور بدوی زندگی اس کی متقاضی تھی کہ مغلوب نہ ہوں۔
پھر جب ان موحدین ہی میں دینی رنگ پھیکا پڑ گیا اور وہ پہلا سا مذہبی جوش نہ رہا تو انہی مغلوب قبائل نے ان کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور ان پر ٹوٹ پڑے اور وہ سب کچھ چھین لیا جس سے کہ وہ پہلے دینی جوش کا مقابلہ نہ کر سکنے کی وجہ سے محروم کر دیئے گئے تھے۔
اگر ہم مذہب کو سیاست سے الگ نہ کر دیں، تو میرا خیال ہے کامیابی ہماری مقدر بن جائے گی اور ہم ملک اور قوم کو باخوشی چلا سکتے ہیں۔