Monday, 29 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Mujeeb Ur Rehman/
  4. Naye Saal Khud Se Ehad Karen

Naye Saal Khud Se Ehad Karen

نئے سال خود سے عہد کریں

نئے سال کے پہلے دن ہی اپنے آپ سے کچھ عہد کر لیجیے، یقین کریں زندگی بہت سہل ہو جائے گی۔

*اپنی صحت کو پہلے نمبر پر رکھنا ہے، ذرا سی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر یا پیسے پر کمپرومائز نہیں کرنا۔ صحت مند طرز زندگی اپنانا ہے۔

* چوبیس گھنٹوں میں روزانہ آدھا گھنٹہ پیدل چلنے کے لیے نکالنا ہے، یہ واک چاہے صبح ہو یا شام لیکن بلاناغہ ہو۔

* کسی تنگی پر پریشان نہیں ہونا۔ مشکل وقت آئے بھی تو اس بات کا یقین رکھنا ہے کہ جو ذات ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتی ہے وہ ہمیں کتنی دیر تنگی میں رکھے گی، سب کچھ اس کے ہاتھ میں ہے۔

* اس سال خود کو دینے والا ہاتھ بنانا ہے چاہے وہ ایک روپیہ ہو یا ایک لاکھ، اگر ہم کسی کی زندگی آسان کریں گے تو ہم پر برکت و فراخی کے دروازے کھل جائیں گے۔

*کسی کے خلاف کوئی کینہ، غصہ یا ناراضگی ہے تو اسے پچھلے سال میں چھوڑ دینا ہے اور دل کو یوں صاف کرنا ہے جیسے سلیٹ۔ یقین کیجیے آپ کو ایک نئی طرز کا سکون قلب محسوس ہوگا۔

*اگر فیس بک کی بات کروں تو پچھلے سال ہم نے کڑھ کر اور تنگ آ کر کئی اکاونٹ اور دوست بلاک کیے تھے، ان کو اللہ کی رضا کی خاطر ایک بار کھلے دل سے معاف کر دینا ہے، بلاک لسٹ کا ایک بار صاف ہو جانا، دل صاف ہونے کے برابر ہے۔ ہاں دوسری بار دوسرا موقع ہرگز مت دیجیے گا۔

*اس سال آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرنے ہیں اور خود کو پہلے سے بہتر اور کآرآمد انسان بنانا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اپنا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔

*اگر آپ مطالعہ چھوڑ چکے ہیں تو آج سے ارادہ کیجیے کہ ہر تین ماہ میں کم از کم ایک اچھی کتاب ضرور پڑھنی ہے۔ یوں سال میں چار کتابیں تو مکمل ہو ہی جائیں گی۔

اس کے علاوہ سینکڑوں ایسے کام ہیں جن کو کرنے کا ہم آج سے ہی عہد کر لیں تو کتنا بہتر ہو۔ آپ اپنی to do list ضرور بنائیں۔

Check Also

Kya Hum Radd e Amal Ki Qaum Hain

By Azhar Hussain Azmi