Mark Cuban
مارک کیوبن
مارک کیوبن 65 سالہ امریکی ارب پتی تاجر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فلم پروڈیوسر، سرمایہ کار ہیں، مشہور ٹیلیویژن شخصیت ہیں، نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن NBA کی ٹیم "ڈالاس ماویرکس" کے مالک ہیں، اے بی سی ٹیلیویژن کی مشہور زمانہ سیریز "شارک ٹینک" کی سب سے مشہور شارک ہیں۔
کل مشہور چینل "CNBC" نے اپنا کام (پرائیویٹ بزنس) شروع کرنے والے نوجوانوں کیلیئے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے کوئی ایک ہی طرح کی لگی بندھی حکمت عملی نہیں ہوتی۔ امریکی ارب پتی مارک کیوبن نے کچھ اسباق سیکھے ہیں۔ جو آپ کے ارب پتی بننے کے سفر میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔۔ تو وہ اسباق کیا ہیں؟
ارب پتی سرمایہ کار نے اپنے کیریئر کا آغاز 12 سال کی عمر میں"کچرہ پھینکنے والے تھیلے/لفافے" بیچ کر کیا۔ یونیورسٹی کے مرحلے کے دوران، انہیں ضرورت سے زیادہ اخراجات سے دور رہنا پڑا، دوران تعلیم انہوں نے ایک ریسٹورنٹ میں ویٹر کے طور پر کام کیا اور ایک کلب میں رقص کے استاد کی حیثیت سے سبق دیا۔
1985 میں، جب ان کی عمر 27 سال تھی، اس نے اپنی سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کمپنی، "مائیکرو سلوشنز" کی بنیاد رکھی۔
سخت محنت کے باوجود بھی کیوبا تقریباً دیوالیہ ہوگیا، جب اسے پتہ چلا کہ اس کا سیکرٹری کمپنی سے پیسے چرا رہا ہے۔ تاہم کیوبا نے اس کام (کمپنی) کو نہ چھوڑا، مزید محنت کی، نئی بازیافت کیں اور نئی سے نئی ٹیکنالوجیز میں غوطہ لگاتا رہا۔ اس کی کمپنی افلاس سے ترقی اور کامیابی کے سفر طے کرتی رہی بالآخر اس نے اپنی اس کمپنی کو CompuServe کے ہاتھوں 6 ملین ڈالر میں فروخت کر دیا۔ فوربس کے مطابق، آج 65 سالہ کیوبا مجموعی طور پر 6.2 ارب ڈالر کا مالک ہے۔
رکاوٹوں پر قابو پانے اور پھر کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں وقت نے کیوبا کو بہت کچھ سکھایا ہے۔ CNBC کی ایک رپورٹ کے مطابق، کیوبا نے حال ہی میں اپنے تجربات کی بنیاد پر جو تین اہم ترین مشورے دیے ہیں وہ یہ ہیں:
اپنے موجودہ بنیادی کام کو "کسی بغیر سوچے سمجھے منصوبے کے شروع کرنے کے چکر میں" ہرگز نہ چھوڑیں۔
"ہم ان تمام لوگوں کے بارے میں تو یہ ساری کہانیاں سنتے ہیں۔ جنہوں نے اپنی نوکری چھوڑ دی، ایک کمپنی شروع کی اور بہت سارا پیسہ کمایا۔۔ لیکن جو آپ نہیں سنتے وہ ان لوگوں کی کہانیاں ہیں، جنہوں نے اپنی نوکری چھوڑ دی، کمپنی شروع کی اور بری طرح ناکام ہوئے، اور اب ایسے کام پر کام کر رہے ہیں جس سے وہ نفرت کرتے ہیں۔ "
امریکی ارب پتی کا کہنا ہے: استعفیٰ دینے سے پہلے، تیار رہیں، جان لیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں، اور اپنا پیسہ بچائیں۔۔ اگر آپ کر سکتے ہیں تو اپنے پاس زندہ رہنے کے لیے کم از کم چھ ماہ کی جمع پونجی علیحدہ سے رکھیں۔ یہ سب ہے تو پھر، آپ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔
ایک کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں؟ ماہر بنیں۔
کیوبا کے مطابق: اگر آپ کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں تو آپ کیلیئے کسی خاص شعبے میں ماہر ہونا ضروری ہے۔ کیوبا آپ کو آپ کے مطلوبہ میدان میں غیر معمولی طور پر علم رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے، تاکہ جب آپ کہیں بھی داخل ہوں تو آپ وہاں چل رہی دوڑ میں سبقت حاصل کر سکیں۔
جب آپ کسی فن میں ماہر بن جاتے ہیں اور اپنی صنعت یا اپنے کام کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں، تو گویا اب آپ اپنی کمپنی خود بنا سکتے ہیں اور اپنی قسمت کو خود کنٹرول کر سکتے ہیں۔
سب کچھ کھو جائے گا سے مت ڈرو
امریکی ارب پتی کا کہنا ہے کہ "جب آپ کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہ ہو تو اسے ہر طور پر حاصل کریں۔
یہ اقتباس اس بات کی اہمیت (نہ ڈرنے کی کیفیت) کا اظہار کرتا ہے کہ جب آپ کسی خواہش کو حاصل کرنے کی ابتدا کرتے ہیں تو اسی وقت سے آپ کیلیئے نیا ایڈونچر شروع ہو جاتا ہے اور یہ ایڈونچر ہوتا ہے سب کچھ کھو جانے سے نہ ڈرنا۔ مارک کیوبن بتاتے ہیں کہ جب آپ کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہوتا ہے، تو آپ دلیر ہو کر رکاوٹوں اور خطرات پر قابو پا سکتے ہیں۔
پیغام یہ ہے کہ ہمت اور رجائیت اس وقت ابھرتی ہے۔ جب آپ کسی مشکل صورتحال میں ہوتے ہیں یا جب آپ اپنے نچلے ترین مقام پر ہوتے ہیں، اور یہ آپ کے اہداف کے حصول کی طرف بڑے قدم اٹھانے کا ایک طاقتور محرک ہوسکتا ہے۔ انتخاب نقصان کے خوف اور نئے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہمت کے درمیان ہو سکتا ہے۔