Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Arab Mein Dhol Ki Tareekh

Arab Mein Dhol Ki Tareekh

عرب میں ڈھول کی تاریخ

اکثر تاریخی کتب کے حوالوں میں ملتا ہے، کہ جنگ کے ڈھول بج رہے تھے۔ یہ جملہ عمومی طور پر ہم پڑھتے اور سنتے ہیں اس کی تاریخی توجیہات کیا ہیں؟ ڈھول انسانی روح پر ایک عجیب تاثر رکھتے ہیں، کیونکہ یہ صرف ایسے اوزار نہیں ہیں جو بلند آوازیں نکالتے ہیں، بلکہ یہ وہ علامت ہے، جو طاقت، تنظیم اور وقار کا اظہار کرتی ہیں۔

زمانہ قدیم سے لے کر آج تک، جنگوں اور تنازعات میں ڈھول کا ایک اہم کردار رہا ہے، ڈھول لڑائیوں کے آغاز کا اعلان کرنے، فوجوں کو منظم کرنے اور جنگجوؤں کے حوصلے بلند کرنے کا ایک ذریعہ تھے، میسوپوٹیمیا، بلاد الشام اور قدیم مصر کی تہذیبوں میں ڈھول صرف موسیقی یا زوردار آواز کے آلات کی نہیں تھے، بلکہ یہ زمین اور آسمان کے درمیان، انسانوں اور دیوتاؤں کے درمیان رابطے کا ایک ذریعہ تھا۔

بابل اور نینویٰ کے مندروں میں دیوتاؤں کو بلانے اور بد روحوں کو بھگانے کے لیے ڈھول کو پیٹا جاتا تھا۔ اسے مذہبی رسومات میں استعمال کیا جاتا تھا، جہاں اسے خدائی غضب کو کم کرنے یا جنگوں میں فتح حاصل کرنے کے لیے بجایا جاتا تھا۔ سمیری زبان میں، لفظ "balag" بالگ ڈھول سے مراد لیا جاتا تھا، اور یہ لفظ بہت سے سیاق و سباق میں مستعمل ہے۔

قدیم مصر میں۔ قدیم مصریوں کا خیال تھا کہ ڈھول ایک مقدس گونج پیدا کرتے ہیں، جو روحانی دنیا میں سنی جا سکتی ہے پجاریوں اور مذہبی پیشواؤں نے اسے رسومات کے دوران مندروں میں بجایا، افواج و لشکر اسے جنگ میں سپاہیوں کو منظم کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اسے دیوتاؤں کے ساتھ بات چیت کرنے اور میدان جنگ میں مختلف احکامات دینے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا تھا۔

قدیم مصری زبان میں ڈرم کو "دج": کہا جاتا تھا۔ بلاداپشام کی تہذیبیں، جن میں کنعانی، فونیشین، اور ارامی بھی شامل ہیں، مذہبی اور فوجی میدانوں میں بھی ڈھول پر انحصار کرتے تھے۔ آرامی میں، لفظ "ٹف" کا استعمال ڈھول کے لیے کیا جاتا تھا، ایک اصطلاح جو آج بھی کچھ مقامی زبانوں میں ڈھول کی ہی ایک اور شکل (دف) برقرار ہے۔ ماضی میں کئی جنگوں میں ڈھول کا استعمال نظر آتا ہے، جن میں

جنگ قادیش (1274 ق م):

یہ مصریوں کے درمیان ہونے والی جنگ جس کی قیادت رمسیس دوم کر رہے تھے اور شاہ مواتالی دوم کی قیادت میں ہٹیوں کے درمیان تھی، اس جنگ میں۔ ابو سمبل کے مندر میں مصری امدادی سامان جنگ میں فوجیوں کو منظم کرنے اور حوصلہ افزائی کے لیے ڈھول کا استعمال ہوا تھا۔

جنگ مارثہ (539 قبل مسیح):

سکندر اعظم کی قیادت میں فارسیوں اور بابلیوں کے درمیان ہونے والی جنگ میں تاریخی حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈھول کا استعمال فارسی فوج کی صفوں کو منظم کرنے اور بابل پر حملے کے دوران حکم دینے کے لیے کیا جاتا تھا۔

جنگ ماری (تقریباً 2500 قبل مسیح):

قدیم شام میں ماری اور ایبلا کے شہروں کے درمیان، اکاڈیائی تحریروں میں فوجی تحریکوں کو منظم کرنے اور دشمنوں کو ڈرانے کے لیے بھی ڈھول کے استعمال کا تذکرہ موجود ہے۔

اسلام کے ظہور اور پھیلنے کے بعد بھی عرب خطوں میں ڈھول کی اہمیت کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھتی ہی گئی اور ڈھول بجانے والے دوسرے آلات موسیقی کی طرح حرام نہیں ہوئے۔ عہد خلفائے راشدین (632-661 عیسوی) میں، یہ فوجوں کو منظم کرنے اور لڑائیوں کے دوران احکام دینے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ یرموک کی جنگ میں، فوج کی نقل و حرکت کو منظم کرنے اور جنگجوؤں کے دلوں میں جوش اور حوصلے کو جگانے کے لیے ڈھول پیٹا جاتا رہا۔

اموی دور (661-750 عیسوی) میں اسے فوجیوں کو منظم کرنے صف آرائی کے لئے اور فتوحات کا جشن منانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ فوجی پریڈ اور سرکاری مواقع پر ریاست کی طاقت اور وقار کے اظہار کے لیے بجایا جاتا رہا۔ ڈھول لڑائیوں کے دوران کمانڈروں اور سپاہیوں کے درمیان بات چیت کے لیے بھی مخصوص انداز میں اشاراتی گفتگو میں استعمال کیا جاتا تھا، کیونکہ ڈھول پر پڑنے والی گہری آواز بہت دور تک سنی جا سکتی تھی۔ حتی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اور مواصلات کے ذرائع کی ترقی کے ساتھ، ڈھول غائب نہیں ہوئے، بلکہ ثقافتی اور تہذیبی علامتوں میں تبدیل ہو گئے۔

جدید افواج میں یہ اب ایک ہی روایتی طریقے سے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود فوجی تقریبات اور سرکاری تقریبات میں اب بھی اس کی مضبوط موجودگی ہے۔ آج اس کا استعمال طاقت، تنظیم اور نظم و ضبط کے اظہار اور فوجی ورثے کو یاد کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

Check Also

Tareekhi Merger

By Khateeb Ahmad