Pakistan Aik Khamosh Aalmi Taqat
پاکستان ایک خاموش عالمی طاقت
عقل کے اندہوں کو سورج کی روشنی میں کچھ نہیں دکھائی دیتا اور بصیرت رکھنے والے دور اندیش لوگ رات کی تاریکی میں دوسروں کو روشن راستوں پر چلاتے ہیں۔ بس بات صرف حق بات کو دل سے ماننے اور تسلیم کرنے کی ہے، الله نے تو قدم قدم پر انسان کی رہنمائی کیلیے اپنی نشانیاں کھول رکھی ہیں۔ جیسے کہ اللہ قرآن میں فرماتے ہیں مفہوم عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں۔
یوم آزادی کا مہینہ شروع ہوا اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے، آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور خصوصاً جب کہ اللہ کی طرف سے انعام کی صورت میں پاکستان سے نوازا ہو، پاکستان کے قیام کے وقت عقل کے اندھے کہتے تھے، پاکستان نہ بن پائے گا اور بصیرت رکھنے والوں نے پاکستان کی بشارت پہلے ہی سنا دی ہوئی تھی۔ پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔
اللہ کی رحمت ہے اور عقل والوں کیلئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔ ایک کے بعد ایک اور کڑی سے کڑی کا جڑنا بتاتا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو کسی خاص مقصد کیلئے بنایا ہے۔ مملکت کے وجود میں آنے سے لیکر اب تک ایسے اقعات رونما ہوے ہیں۔ جو خود گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی عام ریاست نہیں، بلکہ ایک عظیم مملکت ہے سامراجی طاقتوں کے چنگل سے اور ہندو بنیوں کی عیاری بچ نکل کر کلمہ کی بنیاد پر۔
دنیا کے نقشے پر مسلمان ریاست کا وجود میں آجانا خود ایک معجزہ ہے اور وجود میں آجانے کے بعد واقعات پر واقعات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ پاکستان کوئی عام ریاست نہیں۔ اللہ نے اس ریاست سے بہت اہم کام لینے ہیں، مشہور اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کی بہت سی پیشن گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ انکی مشہور ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے، جس میں انہوں نے تفصیل سے بیان کیا ہے۔
قرآن کی آیات کا حوالہ دے کر انہوں نے تفصیلی طور پر بتایا کہ قرآن میں پاکستان کا زکر ہے۔ اللہ نے اس ملک سے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلیے کام لینا ہے، جب سے پاکستان بنا ہے۔ ایسے وقعات پیش آرہے ہیں، جو بصیرت رکھنے والوں کو نظر آتے ہیں۔ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت انتہائی کم وسائل ہونے کے باوجود جب یہ کہہ دیا گیا کہ پاکستان تو دو دن نہیں چل سکے گا۔
طاغوتی طاقتوں کی ناپاک ایجینسیوں کی نظر رکھنے کے باوجود پاکستان ایک ایٹمی طاقت بنا اور دنیا کو حیران کر دیا، آج اللہ نے ایٹمی طاقت ہونے کی بدولت پاکستان کو عزت سے نوازا ہے اور طاغوتی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ امت مسلمہ کے ہر مشکل وقت میں تمام امت کی نگاہ پاکستان پر ہوتی ہے، اہل نظر اور بصیرت رکھنے والوں کے مطابق دنیا اپنی عمر کے مطابق بوڑھی ہو چکی ہے۔
اور یہی خطہ ہوگا، جہاں سے لوگ امام مہدی علیہ اسلام کے لشکر میں شامل ہونے کیلیے نکلیں گے پر وہی لوگ جو اسکی تیاری کر چکے ہونگے، پاکستان اس خطے میں انتہایئ اہمیت کا حامل ملک ہے اور اس کے تمام اداروں کی انتھک محنت اور کوشش سے ہر محاز پر دشمن کو بھر پور جواب دیا۔ جنگ چاہے سیاسی محاز پر لڑی گیئ ہو ہا اندرونی حالات کا سامنا ہو سب نے ایک قوم ہو کر مشکلات کو شکست دی ہے۔
پاکستان نے جس طرح سے دہشت گردی کے جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کی مثال نہں ملتی جہاں دنیا کی بڑی فوجیں جدید اصلہحہ اور ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود ناکام ہوئیں وہاں پاکستانی فوج کامیابی سے ہمکنار ہویئ پاکستانی فوج نے پروفیشنل فورس ہونے کا ثبوت دیا پاکستانی فوج نے دہاہیوں سے دشمن کی سازشوں کو اندورنی اور بیرونی سطح پر نیست و نابود کیا جتنا اہم یہ ملک ہے۔
اتنی ہی زیادہ اس پر آزمائشیں ہیں، دنیا کے بدلتے ہوے حالات کے رخ کو دیکھتے ہوے دشمن اپنی چالیں بھی بدل بدل کر آرہا ہے۔ دشمن نے قوم کو تقسیم کرنے کیلے نیئ چال چلی سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو استعمال کر کے قوم میں تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے، وقت دور نہیں دشمن کو اس ناپاک منصوبہ پر منہ کی کھانا ہوگی۔ جہاں ایک طرف ایک طرف بھارت جیسا مکار دشمن ہے۔
جو کسی بھی بین الاقوامی سطخ پر پاکستان کے خلاف سازش کرنے سے بعض نہیں رہتا دوسری طرف افغانستان کے دہایئوں سے خراب حالات ہیں۔ جن کی بھاری قیمت پاکستان طویل عرصے سے چکا رہا ہے بیرونی مداخلت اندرونی معاملات میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بھارت کے پیدا کرتے حالت بلوچستان میں ہوں یا مغربی طاقتوں کے پاکستان پر اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں ہوں۔
یا بیرونی ایما پر میڈیا میں پاکستان کی عوام اور سربراہان کے درمیان خلیج پیدا کر کے پاکستان کو کمزور کرنا ہے اور عوام کو ریاست کے سامنے لا کھڑا کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر آزادی رائے کی آڑ میں سیاسی سربراہان کو برے القابات سے نوازنا جوانی مشغلہ بن چکا ہو، ان حالات میں ہم میں سے ہر ایک کا یہ قومی فرض ہے کے اپنے شعور کو استعمال کر کے اس بات کو یقینی بنائے کے وہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر پاکستان کو نقصان تو نہیں پہنچا رہا۔
پاکستان اللہ کا انعام ہے اور تاریخ گواہ ہے۔ جس کسی نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، اس کی نسلوں نے اس کی قیمت ادا کی ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے، ایک مسلمان اور محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں آپس کے اختلافات میں صبرو تحمل کا ثبوت دینا چاہیے۔ جب آزمائشیں مسلسل آرہی ہوں تو یقیناً کوئی بڑا رتبہ ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان کیلئے اس سے بڑھ کر عزت اور اعزاز کی بات اور کیا ہو سکتی ہے، کے پاکستان دہشت گردی کے خلاف چالیس مسلم ممالک کی فوج کی سربراہی کر رہا ہے اور جنرل راحیل شریف اس فوج کے سپہ سالار ہیں 52 مسلم ملک ہونے کے باوجود سربراہی پاکستان کے جنرل راحیل شریف کے نصیب میں اللہ نے لکھی اور پاکستان کی عزت و وقار میں بہت اضافہ ہوا اللہ پاکستان کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے آمین۔
کوی شک نہیں پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے پر یہ بھی سچ ہے کہ پاکستان ان مشکلات کو عبور کر کے ایک دنیا کی رہنمایئ کرے گا اور جس طرح سے بہترین اور مضبوط حکمت عملی اپنا کر سیاسی سفارتی اور عسکری محاز پر بڑے سے بڑے دشمن اور عالمی طاقت ہونے کا دعوی کرنے والوں کو شکست دے چکا ہے جو خود اس بات کی نشانی ہے کے پاکستان ایک خاموش عالمی طاقت ہے۔