Aik Sach
ایک سچ
زندگی کے بہت سے ایسے لمحے ہیں ہر کسی کی زندگی میں جو اُس کو سوچنے اور سمجھنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
شاید ہم اپنی زندگی خود مشکل بنا دیتے ہیں یا پھر لوگوں کے رویئے مجبور کر دیتے ہیں کہ ہماری سوچ منفی ہی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی کام میرا ہے۔ منفی سوچ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اکثر آپ سچ جانتے ہوئے بھی خاموش رہتے ہو۔ لیکن وہی ایک لمحہ ہوتا ہے جو بعد میں خود کی ذات کے لیے اذیت بنتا ہے، پھر انسان اُسی کو سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کاش تب بول دیا ہوتا۔ پھر بس کاش ہی رہ جاتا ہے۔۔ بس کاش۔
انسان کی انا سب سے بڑی دشمن ہے اُس کی جو وہ چھوڑ نہیں سکتا۔ لیکن اس کی زندگی میں ایک ایسا شخص ضرور آتا ہے جس کی خاطر وہ سب قربان کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر وہی شخص کسی ایک لمحے میں آپ کو ایسی چوٹ لگا دیتا ہے کہ کتنا عرصہ لگ جاتا ہے آپ کو یہ سمجھانے میں خود کو کہ آپ ایک غلط انسان کے ساتھ اپنا وقت برباد کر رہے تھے۔ اس کے بعد کسی پر اعتبار نہیں کیا جاتا نہ ہی دل کرتا۔
دیکھا جائے تو زندگی کی تلخیاں ہی آپ کو زندگی جینا سیکھاتی ہے اور بہت سے سبق دیتی ہے۔