Sunday, 12 January 2025
  1.  Home
  2. Hakim Tariq Chugtai
  3. Blood Pressure, Depression Our Tension Ka Anokha Ilaj

Blood Pressure, Depression Our Tension Ka Anokha Ilaj

بلڈپریشر،ڈیپریشن اور ٹینشن کا انوکھا علاج

آج ہی میرے پاس ایک مریض آیا، بڑے تپاک سے ملا، بہت ہی زیادہ خوش تھا اور میرا بہت پرانا نسخہ. گویا بہت پرانا پیڈ کا کاغذ میرے سامنے رکھا۔ کہنے لگے میں ملک سے باہر چلا گیا اور پھر آپ سے ملاقات نہ ہوسکی آتے ہوئے میں نے سوچا میں آپ کی پہلے والی پرچی لیتا جاؤں لہٰذا میں یہ پرچی ساتھ لے کے آپ کے پاس آیا. مجھے بہت پرانا ڈیپریشن اور ٹینشن اور ایگزائٹی تھی، بڑے بڑے ڈاکٹرز اور ماہرین کو دکھا دکھا کر میں تھک گیا. میں جب بھی ڈاکٹری دوائی استعمال کرتا تو وقتی طور پر ڈیپریشن اور ٹینشن ہلکا ہوجاتا لیکن کچھ دیر بعدبیماری پھر ویسی ہوجاتی حتیٰ ایک وقت تو میرے اوپر یہ آیا کہ میں دواوں سے تھک گیا اور دواؤں سے عاجز آگیا، آخر کار میں نے فیصلہ کرلیا کہ اس زندگی کو ختم کرلوں۔ دو بار خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، خودکشی کی کوشش کی وجہ سے میرے جسم کو جو تکلیف پہنچی بجائے اس کے کہ میں مرجاتا میں اس کا علاج کراتا رہا۔ میں تھک ہار کر عاجز آگیا۔

میں سمجھتا ہوں کہ وہ دوا میری صحت کا راز تو نہ تھا صحت برباد کرنے کا طریقہ ضرور تھا کیونکہ ان دواؤں سے میں وقتی سکون اور غنودگی میں چلا جاتا لیکن پھر میرے ساتھ حالات وہی ہوجاتے میں اپنی طبیعت سے بیزار ہوجاتا آپ کے پاس میں آیا آپ نے مجھے یہ نسخہ لکھ کر دیا۔

میں نے دیکھا اور کہا یہ عام سی سستی سی جڑی بوٹیاں ہیں میں تو اتنی مہنگی ادویات استعمال کرچکا ہوں اور پاکستان سے بیرون ملک میرا آنا جانا لگا رہتا ہے وہاں کی قیمتی ادویات میں نے استعمال کی ہیں یہ دوا مجھے کیسے فائدہ دے سکتی ہے؟ کچھ عرصہ بے یقینی کے طور پر میں نے اسے چھوڑ دیا آخر جب دواؤں سے بہت ہی زیادہ عاجز آگیا تو ایک دن فیصلہ کیااور میں نے وہی آپ کی پرچی تلاش کی وہ ادویات میں نے منگوائیں اور انہیں استعمال کرنا شروع کیا صرف چند ہی دنوں میں مجھے بہت اچھے نتائج ملے میں نے محسوس کیا کہ اگرمیں یہ دوا مزید استعمال کروں گا تو مجھے اور فائدہ ہوگا اب میں نے اس دوا کو مستقل استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا میں نے سفید رنگ کے ڈبے منگوائے (شیشے کے جار) ان میں وہ دوائیں صاف ستھری کرکے محفوظ رکھیں اب روزانہ ان میں سے نکالتا اور استعمال کرتا۔ میں تقریباً چار ماہ یہ دوائیں استعمال کرتا رہا اس کے بعد مجھے پھر بیرون ملک جانے کا سفر درپیش ہوا میں نے یہ دوائی یہیں چھوڑی اور اپنی ڈاکٹری دوائی ساتھ بیگ میں رکھ کر سفر میں چل پڑا لیکن میں اتنا صحت یاب ہوچکا تھا کہ وہاں کے ہنگاموں اور حادثوں اور وہاں کی ٹینشن لائف نے مجھے مجبور نہ کیا کہ میں سونے سے پہلے نیند، بلڈپریشر یا ٹینشن ایگزائٹی کی گولی لوں حتیٰ کہ میں ہر میدان میں ہر قدم پر فریش تھا۔ چند لوگ جو مجھے جانتے تھے وہ میری صحت دیکھ کر حیران ہوگئے اور کہنے لگے خیریت تو ہے میں نے انہیں اسی دوا کا راز بتایا۔ کہنے لگے ہمیں بھی بتاؤ اگر یہ واقعی اتنی فائدہ مند ہے تو ہم بھی اس کا استعمال کریں میں نے انہیں یہی دوائی استعمال کرنے کو کہا۔ انہوں نے استعمال کیا یا نہ کیا میں نے انہیں نسخہ بتادیا۔ میں آج آپ کے پاس سات سال کے بعد آیا ہوں اور وہی پرانا نسخہ والی پرچی لایا ہوں۔ میں نے ان سے جب یہ بات سنی تومیں نے فوراً ان کے ہاتھ سے وہ پرچی لے لی۔ مجھے اس بات کی خوشی ہوئی کہ یہ نسخہ میں لوگوں کو لکھ کر دے چکا ہوں عبقری میں باقاعدہ اس کو تفصیل سے کبھی نہیں لکھا تھا اب خیال آیا کہ کیوں نہ ایک بندہ ایک فرد یا سو افراد تک اپنی بات پہنچاسکے گا اگر اسی طرح لکھ کر دیتا رہا۔ زیادہ سے زیادہ ہزاروں تک پہنچا سکے گا۔ اگر یہی چیز میں نے عبقری میں دے دی تو میں اپنا پیغام لاکھوں تک پہنچا سکوں گا بلکہ کروڑوں تک۔

تو قارئین! آپ اگر ڈیپریشن ٹینشن یا ہائی بلڈپریشر میں مبتلا ہیں اور اس کے ساتھ آپ کا معدہ متاثر ہے،غذا ہضم نہیں ہوتی یا معدہ قبول نہیں کرتا یا بالکل بھوک نہیں لگتی یا ہروقت تھکے ٹوٹے رہتے ہیں، جسم نڈھال بے زار رہتا ہے، ڈاکٹری دواؤں نے آپ کو مجبور کردیا ہے کہ آپ دوا کے بغیر نہیں چل سکتے۔ ۔ ۔ آپ ہرگز مایوس نہ ہوں آپ کچھ عرصہ نہیں چند ہفتے یہ ٹوٹکا ضرور آزما کے دیکھ لیں آپ کو اس ٹوٹکے سے صحت و تندرستی ملے گی اور شفاء ملے گی بے شمار بلڈپریشر کے مریض اس ٹوٹکے سے صحت یاب ہوئے، ٹینشن کے مریض" ڈیپریشن کے مریض اس سے صحت یاب ہوئے میں نے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کوصحت یاب ہوتے دیکھا۔

ایک صاحب میرے پاس آئے انہیں میں نے یہ دوا ڈیپریشن کیلئے دی انہیں ہیپاٹائٹس بھی تھا ڈاکٹری انجکشن کے دو کورس وہ کروا چکا تھا۔ مجھے کہنے لگے میں ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کروانے گیا تو مجھے پتہ چلا کہ میں ہیپاٹائٹس سے صحت یاب ہوچکا ہوں،میں حیران ہوا کہ میں کس دوا سے صحت یاب ہوا؟ تو مجھے پتا چلا کہ میں اسی دوا سے صحت یاب ہوا ہوں یعنی یہ دوا ہیپاٹائٹس کا بھی علاج ہے، معدے کی تیزابیت اور جسم کے اندر جلن اور گرمی اور سڑان رہتی ہو۔ ۔ ۔ اس کیلئے بہت لاجواب چیز ہے۔ دائمی قبض کیلئے بہترین چیز ہے اور بلڈپریشر ڈیپریشن کیلئے لاجواب ہے۔

قارئین!یہ دوائی ایک نہیں دو نہیں بے شمار لوگوں کو میں نے بتائی اور انہوں نے استعمال کی۔ آپ اس کو ضرور استعمال کیجئے۔ ایک ریٹائرڈپروفیسر خاتون میرے پاس آئیں۔ کہنے لگیں میں ایک سبجیکٹ کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تھی لیکن اپنے سامنے ہروقت پانی رکھتی تھی اور ٹھنڈا پانی ہوتا چاہے سخت سردی ہو میں ٹھندا پانی پیتی اور دوسرا اپنے بیگ میں ہروقت گولیاں رکھتی کیونکہ میں بلڈپریشر کے مریضہ ہوں، کچھ ڈیلیوری کے کیس ایسے ابنارمل ہوئے کہ ڈاکٹری دواؤں نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا اور بلڈپریشر نے مجھے اتنا زیادہ متاثر کیا کہ میں ٹینشن میں چلی گئی اب میں دواؤں سے تنگ آگئی ہوں۔ سنا ہے کہ آپ کا سبجیکٹ ہربل کا ہے اور آپ نے ہربل ہیلتھ امریکہ سے پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری لی ہے تو کیا میرے لیے آپ کے پاس کوئی علاج ہے؟ تو میں نے انہیں یہی نسخہ لکھ کر دے دیا لیکن ایک تاکید کی کہ آپ فوری طور پر ڈاکٹری ادویات نہ چھوڑیں کچھ عرصہ یہ ادویات استعمال کریں آپ کو خود احساس ہوگا کہ تمام ادویات آپ سے چھوٹ چکی ہیں اب آپ کو کسی دوا کی ضرورت نہیں ہے، اور آپ صحت اور تندرستی کے آخری مقام تک پہنچ چکی ہیں یہ بات میں نے ان کوتاکیداً بتائیں اور اس کے بعد انہیں روانہ کیا، جب میری باتیں سن کر وہ چلی گئیں تو کچھ ہی عرصہ کے بعد کسی فرد کے ذریعے دستی رقعہ ملا جس میں انہوں نے یہ لکھا تھا کہ میں نے تو سمجھا تھا کہ دنیا میں اس مرض کا علاج ہی نہیں لیکن میں نے اس سے صحت یابی پالی، اب اپنے ہر لیکچر میں یہ حوالہ دیتی ہوں، میں نے نیٹ پر اس نسخے کو ڈالا اوراپنے فوائد لکھے میں نے اس نسخے کو چھپوا کر بانٹا۔ واقعی یہ نسخہ لاجواب ہے کہ اس فارمولے میں بلڈپریشر، ڈیپریشن اور ٹینشن کا آخری علاج ہے، میری درخواست ہے کہ آپ ایسی چیزیں لوگوں تک پھیلاتے رہیں اور لوگ اس سے استفادہ اور فائدہ پاتے رہیں۔

قارئین! میں چاہوں گا کہ آپ وہ چیز ضرور استعمال کریں۔ تاکہ آپ کو اس کا سوفیصد فائدہ پہنچے اور سوفیصد نفع پہنچے۔ ھوالشافی: پودینہ خشک بیس گرام پتھر کنکر اس میں سے نکال لیں، عناب چیک کیجئے گا کہ اس کے اندر کیڑا لگا ہوا نہ ہو اور گلے ہوئے نہ ہوں دوسوگرام، پودینہ دوسوگرام، سونف سوگرام، عناب دوسوگرام، بڑی الائچی جو سالن میں اور بریانی میں استعمال ہوتی ہے سوگرام، یہ تمام چیزیں کوٹ لیں اور چائے کی پتی کی طرح موٹی رکھیں اب یہ ایک بڑا چمچ جو بہت بھرا ہوا ہو یا دو چھوٹے چمچ تیز گرم پانی میں رات کو بھگو دیں اور کھلی فضا میں اوپر کپڑا ڈھانپ کر رکھ دیں یا اس کو کسی گھر کے حصے میں رکھیں۔ بھگوتے ہوئے اس میں سات خشک آلوبخارے بھی ڈال دیں پانی تقریباً ایک ڈیڑھ پاؤ۔ صبح اٹھ کر اس سارے مرکب کو اچھی طرح ہاتھوں سے مل لیں اور مل کر چھان لیں اور اس میں ہلکی سی شہد ملالیں۔ روزانہ رات کو سوتے وقت یہ بھگوکر رکھیں اور صبح نہار منہ ہلکے ہلکے گھونٹ کرکے پئیں اور میٹھے کے طور پر ہلکا سا شہد ملا لیا کریں روزانہ تازہ بنائیں اور صبح استعمال کریں۔ آپ چند ہفتے اسے استعمال کرکے دیکھیں آپ کو وہ رزلٹ ملیں گے کہ آپ سوچ نہیں سکتے۔ بس اتنی احتیاط کریں کہ موسم گرما میں یہ ٹھنڈا پئیں یعنی برف نہ ڈالیں جیسے کے عام نارمل ہوتا اور موسم سرما میں اگر بھگو کر رکھیں تو آگ پر نیم گرم کرکے پئیں ٹھنڈا بالکل نہ پئیں انشاء اللہ صحت و تندرستی کا انوکھا راز آپ کو دیا آزمائیں اور دعا دیں۔

About Hakim Tariq Chugtai

Hakeem Mohammad Tariq Mahmood Chughtai is an Editor of Monthly Magazine (Ubqari), he is an author and research writer of more than 130 books, a Phd from USA in Herbal Health and was awarded presidential gold medal for his research in the field of method of treatment, a husband and a father to three children, he runs a pharmaceutical firm (Ubqari Laboratories Regd.) for medicines sold across Pakistan that are known for their authenticity.

Check Also

Gaza Aur California

By Muhammad Saeed Arshad