Sunday, 12 January 2025
  1.  Home
  2. Hakim Tariq Chugtai
  3. Batain Ajeeb Nuskhe Lajawab

Batain Ajeeb Nuskhe Lajawab

باتیں عجیب نسخے لاجواب

میرے مطب میں ایک مریض آیا کہنے لگاکہ بواسیر خونی اور کبھی کبھی بادی نے زندگی سے تنگ کر دیا ہے۔ سخت پریشان ہوں، بیٹھ کر کام کرنے کی مجبوری ہے۔ جب زیادہ دیر بیٹھ جائوں تو پھر کھڑا ہونا مشکل اور اگر اسی دوران حاجت کے لیے جانا پڑے تو نہایت سخت تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ بعض اوقات گھنٹوں حاجت کو روکتا ہوں کہ اگر حاجت کے لیے گیا تو معاملہ ناقابل برداشت ہوجائے گا۔ میں نے تشخیص کے بعد مندرجہ ذیل نسخہ دیا جو بلا کم و کاست قارئین کی نذر ہے۔ واقعی لا جواب نسخہ ہے اور عظیم فوائد کا حامل ہے۔ ایسے راز تو لوگ دل میں لے کر چلے جاتے ہیں لیکن میں ایسے رازوں کو چھپا نا سخت گناہ سمجھتا ہوں۔ خوشی ہوگی کہ کسی کا بھلا ہو جائے اور اس کے دل سے دعا نکل جائے۔

نسخہ ھو الشافی : چھلکا ریٹھا ( جس کی پانی میں جھا گ بنتی ہے اور پہلے دور میں کپڑے دھونے کے کا م آتا تھا ) 50 گرام، گوند کتیرا 50 گرام دونوں اکٹھے کوٹ پیس کر، ہلکا گرم پانی ملا کر گولیا ں بنا لیں۔ چنے کے برابر ایک گولی صبح و شام پانی کے ہمرا ہ کھانے سے قبل یا دن میں ۳ بار بھی لے سکتے ہیں۔ میرے محسن دوست عبدالوحید صاحب نے مجھے بتایا کہ مجھ سے ایک صاحب یہی گولیا ں بہت زیا دہ مقدار میں لے جاتے تھے ( عبدالوحید صاحب ریٹھے کا ہموزن کشتہ قلعی ملاتے ہیں ورنہ فائدہ ایک ہی طر ح کا ہے چاہے گوند کتیرا ملائیں یا کشتہ قلعی ملا ئیں لیکن شاید کشتہ قلعی کا فائدہ زیادہ ہو ) میں نے ان سے پو چھا کہ اتنی گولیاں آپ کیا کر تے ہیں۔ خامو ش ہو گئے پھر بتانے لگے کہ ہمارے ہاں ایک صاحب کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ہڈی جڑ گئی لیکن زخم میں پیپ پڑگئی بہت علا ج کرائے حتیٰ کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے ٹانگ کاٹنے کا مشورہ ہوا۔ میں نے یہی ریٹھے والی گولیاں صبح و شام استعمال کرانا شروع کر دیا۔ کچھ ہی عرصے کے بعدزخم بھرنا شروع ہو گیا اور مریض بھلا چنگا ہو گیا۔ اس دن سے میری ان گولیو ں کے بارے میں شہرت ہوگئی ہے اور دور دور سے لو گ ہڈی کے زخموں اور گلے سڑے بدبودار زخموں کے لیے لے جا تے ہیں۔ ان گولیوں کی وجہ سے مجھے بہت آمدنی ہورہی ہے۔ اسی دوران ایک مریض کے زخم تھے، وہ گو لیاں لے گیا۔ اسکو شوگر بھی تھی۔ جب اس نے یہ گو لیا ں استعمال کیں تو اسکو شوگر میں فائدہ ہوا۔ اس نے یہ گولیاں مزید استعمال کیں تو اسکی شوگر ختم ہو گئی۔ اس مریض نے مجھے آکر بتایا کہ مجھے ہڈی کی پیپ اور زخم کے ساتھ ساتھ شوگر میں بھی افاقہ ہو گیا۔

شوگر کیلئے مفید گولیاں: پھر میں نے یہی گولیاں شوگر کے مریضوں کو دینا شروع کر دیں اور شوگر کے مریض صحت یاب ہونے لگے۔ ایک صاحب مجھ سے یہ گولیاں لے جا تے ہیں اور عرب ممالک کے مریضوں کو دیتے ہیں۔ کیونکہ وہاں شوگر بہت زیا دہ ہے۔ تو قارئین! جہاں مذکورہ گولیاں شوگر، زخموں کے لیے مفیدہیں وہاں بواسیر کیلئے لاجواب نسخہ ہے ہزاروں بواسیر کے مریض، اللہ عزوجل کے فضل و احسان سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ یہ گولیاں ایسے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوئی ہیں جن کو ہر سال سانپ کاٹ جاتاہے کیونکہ ایسے مریضوں کو اگر سال کے بعد انہیں ایام میں سانپ نہ کاٹے تو انہیں بے چینی ہوتی ہے اور پھر سانپ کاٹ جائے تو طبیعت میں سکون اور اطمینان ہوتا ہے ایسے مریضوں کے لیے اگر ان گولیوں کا مستقل استعمال کرایا جا ئے تو حددرجہ مفید ہیں۔ ایک گولی صبح و شام کھانے سے قبل دودھ کے ہمراہ چند ماہ۔ انہیں صاحب نے بتایا کہ ریٹھا کے اندر سیا ہ گٹھلی، گولی نما ہو تی ہے اسکو توڑ نے پر ایک گولی نکلتی ہے وہ گری ایک عدد نہار منہ پانی سے نگلنے سے شوگر کو بہت فائدہ مند اور آزمودہ ہے۔

جن کے ہاں اولاد نہ ہو۔ ۔ ۔ ۔ : یہ وا قعہ آج سے تقریباً بارہ سال قبل کا ہے کہ برادرم مذکورہ کے بقول ایک صاحب آئے اور مختلف امراض کا علا ج اور نسخہ جات مجربات پو چھتے رہے اور میں بتاتا رہا حتیٰ کہ چلے گئے تھوڑی دیر کے بعد واپس آگئے اور کہنے لگے میں نے آپ سے پوچھا اور آپ نے بلاتکلف بتا دیا اور بخل سے کا م نہیں لیا میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ میں آپ سے اتنے مجربات پوچھوں اور خود ایک نسخہ بھی نہ بتائوں۔ ۔ ۔ ۔ کہنے لگے جن کے اولاد نہ ہو اور تمام علاج کراکر تھک چکے ہوں افاقہ نہ ہوتا ہو حتیٰ کے مایوس ہوگئے ہوں ایسے مریضوں کو میں مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کراتا ہوں اور جب بھی مریضوں کو یہ نسخہ استعمال کرایا نہا یت مفید ثابت ہوا۔ کئی بے اولاد، اولادکی خوشیوں سے مالا مال ہوئے۔ ریٹھا کا چھلکا اتار کر کوٹ لیں اور 1/2 حصہ بیوی استعمال کرے۔ پانی یا دودھ کے ہمراہ نہار منہ 2 ماہ بلا ناغہ۔ اللہ عزوجل کرم فرمائیں گے اور وہ بزرگ مزید بتانے لگے کہ میرا تجربہ ہے کہ اگر 2 ماہ کے بعد روزانہ ایک دن کا وقفہ کیے بغیر سورہ بقرہ ایک دفعہ پڑھیں اور دعا کریں تو انشاء اللہ شرطیہ بیٹا پیدا ہو گا۔ (یہ 7 دن پڑھنا ہے) اردو بازار لاہور کے ایک محسن کو بتایا، سورہ بقرہ کا عمل کیا تو بیٹا پیدا ہوا۔ پھر یہی عمل کیا بیٹا پیدا ہوا، پھر عمل نہیں کیا، بیٹی پیدا ہوئی۔ اس بزرگ نے مزید بتایا کہ اگر کسی کی شادی نہ ہوئی ہو تو چاند کی پہلی، دوسری اور تیسری تاریخ کو یعنی پہلے تین دن سورہ بقرہ مکمل پڑھے اوردعا کرے ہر ماہ 3 دن اسطر ح پڑھے 5 یا 6 ماہ تک پڑھے انشاء اللہ شادی ہو جائے گی۔ قارئین یہ تمام اعمال اور نسخہ جات بارہا کے آزمودہ ہیں۔

نایاب تجربہ قارئین کیلئے: ایک اور تجربہ پیش قارئین ہے کیونکہ میرا زیا دہ تر پڑھنے اور لکھنے کا کا م ہے اور اللہ عزوجل کے فضل و احسان سے 100 سے زیا دہ کتابوں پر کام کر چکا ہوں اور دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ تو میں پڑھتے لکھتے تھک جا تا ہوں اور پھر جب بھی سورہ بقرہ کا آخری رکو ع پڑھ لیتا ہو ں تو تمام تھکان اتر جا تی ہے۔

About Hakim Tariq Chugtai

Hakeem Mohammad Tariq Mahmood Chughtai is an Editor of Monthly Magazine (Ubqari), he is an author and research writer of more than 130 books, a Phd from USA in Herbal Health and was awarded presidential gold medal for his research in the field of method of treatment, a husband and a father to three children, he runs a pharmaceutical firm (Ubqari Laboratories Regd.) for medicines sold across Pakistan that are known for their authenticity.

Check Also

Punjab Police Khidmat Marakaz Ki Behtareen Khidmat

By Syed Imran Ali Shah