Sunday, 12 January 2025
  1.  Home
  2. Hakim Tariq Chugtai
  3. Ashaal Our Badhazmi Ka Faqeeri Totka

Ashaal Our Badhazmi Ka Faqeeri Totka

اسہال اور بدہضمی کا فقیری ٹوٹکہ

کتنے ایسے لوگ ہیں جو دائمی قبض سے عاجز اور پریشان ہیں اور کتنے ایسے اللہ کے بندے ہیں جو دن میں بار بار بیت الخلاء کا منہ دیکھتے ہیں۔ کوئی بھی چیز کھائیں، ہضم نہیں ہوتی اور طبیعت بے چین ، بے قرار حتیٰ کہ جب تک سب کھایا پیا نکل نہ جائے اس وقت تک سکون نہیں ملتا۔ ایک دور افتادہ دیہات میں ایک ترکھان ڈاکٹر صاحب کی شہرت سنی کہ وہ صرف بڑوں اور بچوں کے دستوں کا علاج کرتے ہیں۔ وہ ایک پْڑیا دیتے اور دوقسم کی غذائیں بتاتے تھے اور مایوس مریض خوش واپس لوٹتا تھا۔ انہوں نے بڑے بڑے چھپر اور جھونپڑے نما ہال بنائے ہوئے ہیں وہ بعض دور سے آئے مریضوں کو داخل کر کے چند دن رکھ کر علاج کرتے پھر انہیں صحت مند کر کے رخصت کرتے۔

آخر وہ پڑیا کیا ہے: یہ کہانی کئی مریضوں سے سنی، اشتیاق پیدا ہوا کہ آخر وہ پْڑیا کیا ہے اور وہ غذائیں کیا ہیں۔ اس علاقے کے ایک بڑے سیاسی شخص روحانی علاج کے سلسلے میں میرے پاس آتے تھے۔ جب مجھے ضرورت پڑی تو بہت عرصہ وہ آئے نہیں۔ ان کا رابطہ نمبر بھی نہیں تھا۔ آخر بڑے عرصے کے بعد وہ آئے۔ تاخیر سے آنے کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ میرے مسائل الحمدللہ حل ہو گئے تھے لہٰذا میں اپنی زندگی کی مصروفیات میں محو ہو گیا۔ آج لاہور اپنی بیٹی کے جہیز کے سلسلے میں آیا تو آپ سے ملاقات کی غرض سے حاضر ہوا۔ بندہ نے اس ترکھان ڈاکٹر کا تذکرہ کیا تو ہنس کر کہنے لگے ہاں اس کے پاس دور دور سے لوگ آتے ہیں اور اس نے بے شمار لوگوں کو بے وقوف بنایا ہوا ہے۔ میں نے ان سے عرض کیا۔ ۔ ۔ کیا وہ دوائی اور غذائی مکمل ترتیب کسی طرح مجھے مل جائے اور میں اپنے عبقری کے قارئین کیلئے لکھ سکوں تاکہ لاکھوں کو نفع ملے۔

کہنے لگے یہ کوئی مشکل نہیں کہ اس کی چند ایکڑ زمین ہے اور میرے پاس کسی نہ کسی کام کے سلسلے میں وہ آتا جاتا رہتا ہے۔ بندہ نے تاکید سے ان کے ذمے لگایا کہ یہ کام ضرور کریں۔ ان کا رابطہ نمبر لے لیا۔ تقریباً دس دن کے بعد انہوں نے وہ تمام ترتیب بتا دی کہنے لگے کہ اس نے آج تک یہ تمام ترتیب کسی کو بھی نہیں دی حتیٰ کہ ایک مریض صحت یاب ہو گیا تو اس نے اسے عمرہ کرایا۔ جاتے ہوئے اپنے ڈیرے کو تالا لگا گیا اور اپنے بیٹے کو بھی چابی نہیں دے کر گیا لیکن مجھے بنی ہوئی دوائی ، نسخہ بنانے کی ترکیب ، استعمال کا طریقہ کار سب کچھ بتا دیا۔

قارئین وہ سب کچھ آپ کی نذر کر رہا ہوں اور آپ سے بھی امید رکھتا ہوں کہ آپ بھی اپنے روحانی اور طبی تجربات و مشاہدات ضرور لکھتے رہا کریں۔ اسہال کسی بھی قسم کے ہوں، مروڑ ، پیچس چاہے خونی ہو یا آئوں ہی کیوں نہ آ رہی ہو، کھانا کھاتے ہی پیٹ میں مروڑ اٹھ کر اجابت آجاتی ہو۔ دن میں 8 یا 9 بار پاخانہ آتا ہے ، چھوٹوں یا بڑوں، سب کیلئے یہ ترتیب اور شفائی فارمولہ نہایت مفید ہے۔ جس کو بھی دیا اسی نے اس کی تعریف کی اور اسی نے اسے پھر اوروں کو بتایا۔ اچھی بات یہ ہے کہ بنانے میں آسان ، استعمال کرنے میں بھی بالکل سہولت اور رقم چند روپے اور بس۔ ۔ ۔ ۔

ترتیب و ترکیب استعمال: ہوالشافی۔ 1۔ بل گری، کالی ہریڑ دونوں ایک ایک چھٹانک لے کر کوٹ پیس کر دیسی گھی میں نہایت ہلکا بھون لیں اور محفوظ رکھیں آدھا چمچ پانی کے ہمراہ دن میں 3 سے 4 بار، بچوں کو چٹکی چٹکی دن میں 4 سے 5 بار۔ 2۔ بطور غذا نان یا کلچہ صرف دہی کے ساتھ جس میں چینی نہ ڈالیں اور 2 گھنٹے تک پانی بالکل نہ پئیں۔ دن میں جب بھی ضرورت ہو نان اور دہی لیں۔ 3۔ چائے کے اندر سفید مکھن پیلا نہ ہو، ملا کر پئیں دن میں جتنی بار پی سکیں۔ بس یہ ترتیب ہے ، اس ترکھان ڈاکٹر کی جو آپ کی خدمت میں بغیر چھپائے پیش کر دی ہے۔

About Hakim Tariq Chugtai

Hakeem Mohammad Tariq Mahmood Chughtai is an Editor of Monthly Magazine (Ubqari), he is an author and research writer of more than 130 books, a Phd from USA in Herbal Health and was awarded presidential gold medal for his research in the field of method of treatment, a husband and a father to three children, he runs a pharmaceutical firm (Ubqari Laboratories Regd.) for medicines sold across Pakistan that are known for their authenticity.

Check Also

Vietnam Aisa Na Tha

By Khalid Mehmood Rasool