Logon Se Aqwam Banti Hain
لوگوں سے اقوام بنتی ہیں
ہماری دنیا میں بے شمار مخلوق اللہ نے پیدا کیں اور ہر مخلوق کی الگ ایک اپنی خاصیت ہوتی ہے۔ دنیا میں بے شمار اقوام آئیں اور مٹ گئیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی قوم کا دارومدار کس چیز پر ہوتا ہے؟ کسی بھی قوم کی تاریخ کو آپ دیکھیں، یقیناً آپکو ایسی کوئی بھی قوم نہیں ملے گی جو خود ترقی کر چکی، بلکہ آپ ضرور دریافت کریں گے کہ قوم کی طاقت اس کے لوگوں پر ہے۔
شاید آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ بات تو آپ پہلے سے جانتے ہیں کہ قوم کی طاقت اسکے لوگوں پر ہے۔ مگر میں صرف بتانے کے لئے نہیں لکھ رہا بلکہ یقین دلانے کے لیئے مضمون کو تحریر کر رہا۔ آج اگر آپ کامیابی حاصل کر لو گے تو آپ یہ نہ سمجھیں کہ یہ کامیابی صرف تمہاری ہے۔ آپکی کامیابی آپ سے وابستہ ہر انسان کی ہے۔ نبی ﷺ، ابوبکر صدیقؓ، عمرؓ، علیؑ، عثمانؓ جیسی شخصیات کی وجہ سے اسلام آج ہم تک پہنچ گیا۔
ابنِ سینا جیسے مسلمانوں کی وجہ سے اسلام کا سر بلند ہے اور انکی خدمات کی وجہ سے آج سائنس مکمل ہے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آج اگر ہمارا ملک یا قوم ناکام ہے تو یہ سب ہماری غلطی ہے۔ ہم اگر آپس میں لڑنے کی بجائے محنت کریں اور مغربی ممالک سے مقابلہ کریں جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ تعلیم و ترقی کے، تو یقیناََ ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ شاید ہی چند لوگ ہوں گے جو اس بات کو نہ مانیں کہ کسی قوم کی پہچان اس کے لوگوں اور اس کی ثقافت پر منحصر ہوتی ہے۔
ایک قوم وہی ہوتی ہے جو اس کے لوگوں نے بنائی ہو اور ہر انسان کی پہچان اسکی قومیت ہے۔ پیارے قارئین، ایک قوم دنیا کے ہر فرد کی پہچان ہوتی ہے اس دنیا میں بے شمار قومیں ہیں اس دنیا میں بے شمار روایات، ثقافتیں اور ریاستیں ہیں اور ہر قوم کی طاقت کا انحصار اپنے لوگوں پر ہوتا ہے۔ آپ نے شاید سوچا ہو گا کہ پیسے کے ذریعے قومیں کیسے کامیاب ہوئیں اور آج کامیاب ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ کامیاب اقوام اپنے لوگوں کی وجہ سے کامیابی حاصل کرتی رہی ہیں۔
جی ہاں! میرے قارئین قوم کے دفاع کی طاقت اس کے لوگوں پر ہے میں آپ کو کچھ مثالیں دیتا ہوں اور واضح الفاظ میں بتاتا ہوں جیسے غیر ملکی مثال اگر آج آپ محنت کریں گے اور دنیا آپ کو جان لے گی اور پھر دنیا پوچھے گی کہ کون ہے، کہاں کا ہے، اس کی قیمت کیا ہے، یہ قوم کیا ہے؟ یہ ملک، تو جواب ملے گا پھر کیا جوابات ہیں؟ لوگ کہیں گے کہ وہ اس ملک کا ہے اور پھر لوگ ماننے لگیں گے کہ ہاں کمال ہے اور یوں لوگ تمہاری وجہ سے آپ سے وابستہ ہر چیز کی عزت کرنے لگیں گے۔