1.  Home/
  2. Blog/
  3. Nishat Gurmani/
  4. The God And Muslims

The God And Muslims

دی گاڈ اینڈ مسلمز

مسلمان خدا اور فطرت میں فرق نہیں کر پا رہے ہیں۔ بنیادی طور پر تصورِ خدا کو سمجھا نہیں جا رہا ہے۔ جدید دور میں مسلمان فطرت اور خدا کو ایک سمجھ بیٹھے ہیں، اگر آپ مسلمان کو کہیں کہ گاڑی کے سامنے ٹھہر تو کہے گا یہ غلط ہے خدا نے عقل دی ہے میں ایسا نہیں کر سکتا، مگر یہیں مسلمان کو جب زلزلہ اور سیلاب وغیرہ جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو خدا سے جوڑ کر غلطی کرتے ہیں، خدا کو زمہ دار ٹھہرا کر اپنی غلطی پر ہی خود ہی معصوم بن جاتے ہیں۔

حالانکہ یہ اوپر والی مثال ہی یہاں لاگو ہوتی ہے کہ خدا نے دماغ دیا ہے ان مسائل سے بچنے کا حل تلاش کریں، آپ جانتے ہیں جاپان میں کتنے زلزلے آتے ہیں؟ انھوں نے اس کا حل تلاش کیا ہے، اگر ہم فطرت اور خدا میں فرق نہ کر پائے تو اعتراضات کیئے جائیں گے، تمہارا خدا صرف زلزلے اور سیلاب وغیرہ میں خدائی دیکھاتا ہے ورنہ خاموش رہتا ہے وغیرہ بہت زیادہ سوال کیئے جائیں گے۔

ہمارے پاس فطرت اور خدا کو سمجھنے کے لیے لٹریچر بھی بہت کم ہے ہمیں اس پر غور و فکر کرنی ہو گی۔ قرآن میں خدا واضح فرماتا ہے کہ "دنیا میں تمہارے لیئے وہی کچھ ہے جس کی تم کوشش کرتے ہو"۔

Check Also

Insani Zindagi Par New Liberalism Ke Nafsiyati Masaib

By Mansoor Nadeem