Tuesday, 26 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Nishat Gurmani
  4. Bachon Ko Shiddat Pasandi Se Bachao

Bachon Ko Shiddat Pasandi Se Bachao

بچوں کو شدت پسندی سے بچاؤ‎‎

اس معاشرے میں رہنے کا آسان حل یہ ہے کہ اپنی تحریروں کو کسی ایسے شخص سے منسوب کر دیا جائے جو پیدا نہیں ہوا اگر تمہارے لیے اہم مقصد ہے تو تمہیں تالیوں کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ تمہارا زادِ راہ علم و حکمت ہونا چاہیے۔ تم ایک طالب علم کے سوا کچھ نہیں ہو اور طالب علم بھی ایسا کہ جو کچھ نہیں جانتا، تم میں اور مقدس لوگوں میں یہں فرق ہے کہ تم یہ تسلیم کر چکے ہو کہ تم کچھ نہیں جانتے اس لیے تمہاری محفل میں سب سے کمتر اور عاجز تمہیں ہونا چاہیے۔

تُم سوال کرنا سیکھو اور سیکھاؤ تاکہ جذباتی کہانیوں پر مبنی افکار کو ختم کیا جائے، معاشرے کو مقتل گاہ بننے سے بچایا جائے انسان کی تکریم لازمی قرار پائے۔ ان خاص لوگوں نے انسانوں میں سوائے انتشار، نفرت اور تقسیم کے کچھ نہیں دیا۔ لوگوں میں اُمید، محبت اور آسانی پھیلانا ہی اصل ہونا چاہیے۔ مقصد گمنامی کی زندگی سے پورا ہو گا تو اپنی کرسی کو خالی بطور سوالیہ نشان چھوڑ دو۔

میری بیٹی تم کوئی چیز، کوئی رائے اپنانے سے پہلے میری بات سن لو زیادہ وقت نہیں لوں گا، دیکھو یہ جو ساری چیزیں تمہارے دماغ میں ہیں یہ معاشرے کے مقدس لوگوں نے تمہیں سیکھائی ہیں تم نے کبھی تجربہ نہیں کیا تم نے صرف ہاں میں ہاں کی ہے۔ دیکھو تو ایک انسان تمہاری قدر ہے وہ باتیں جو بچپن میں تم میں ڈالی گئیں ہیں ان کو یاد کرو اور حقیقت کو دیکھو کہ کیا تمہیں نہیں لگتا حقیقت کچھ اور ہے، اور جو باتیں لاشعور میں ڈالی ہیں کیا وہ حقیقت میں وجود رکھتی ہیں؟

سنو تم ایک کام کرو تم ان مقدس ہستیوں کو دیکھو جنہوں نے یہ باتیں تمہیں بتائی ہیں کیا یہ عمل کر رہے ہیں؟ دیکھو یہ سب باتیں صرف بتائی اور سنائی جاتی ہیں ان کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا، میں تحقیق تم پر چھوڑتا ہوں سوچ پختہ کرنے سے پہلے عمارت کا نقشہ اچھی طرح جانچ لو تاکہ پچھتاوا نہ رہے، بیٹی تم نے سوال نہ اٹھایا تو تم مجھے مایوس کرو گی۔

حضورِ حق میں اسرافیل نے میری شکایت کی

یہ بندہ وقت سے پہلے قیامت کر نہ دے برپا

Check Also

Khadim Hussain Rizvi

By Muhammad Zeashan Butt