Monday, 24 March 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Nimra Ijaz
  4. Timeless Fashion

Timeless Fashion

ٹائم لیس فیشن

فیشن بھی اسی طرح کی ایک چیز ہے جو وقت کے ساتھ تبدیلی کا شکار رہتی ہے، لیکن کچھ انداز ایسے ہوتے ہیں جو کبھی بھی پرانے نہیں ہوتے۔ ان کو "ٹائم لیس فیشن" کہا جاتا ہے کہ یہ کبھی کبھی کچھ دوروں میں بھی مقبول اور باوقار سمجھے جاتے ہیں۔ خواتین کے لیے ایسے کئی فیشن ٹرینڈز ہیں جو دہائیوں کے طویل عرصے سے چلے آ رہے ہیں اور آج بھی اتنے ہی دلکش لگتے ہیں جتنے سالوں پہلے تھے۔

یہ بلاگ خواتین کے اس ایسے لازوال فیشن کو بیان کرے گا جو ہر وقت اور ہر دور میں مقبول رہے ہیں۔ مرد حضرات سے پہلے ہی معزرت کر لیتے ہیں کیوں کہ مرد سادہ ہی اچھے لگتے ہیں یہ شوخ رنگ یہ رنگ برنگا اوڑھنا تو رہا خواتین کا کھیل، چلیں مزید آگے بڑھتے ہیں۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں سفید رنگ کی، سفید رنگ کا لباس ہمیشہ سے نسوانیت، پاکیزگی اور خوبصورتی کی علامت رہا ہے۔ ایک سادہ سفید لان کا جوڑا، یا ایلیگنٹ سفید ساڑھی، یا کڑھائی دار سفید شلوار قمیص ہر عمر کی عورت پر جچتا ہے۔

یہ ایک لازوال رنگ ہے، ہر موسم میں موزوں ہوتا ہے، خاص طور پر گرمیوں میں۔ سادگی کے باوجود وقار اور شائستگی کا احساس دلاتا ہے۔ تقریبات میں بھی پہنا جا سکتا ہے اور عام دنوں میں بھی۔ پہلے پہل سفید رنگ صرف بزرگوں کے لیے منتخب کیا جاتا تھا لیکن اب نوجوان خواتین بھی اسے شوق سے پہن رہی ہیں جن میں ایک نام میرا بھی ہے۔

اب بات کر لیتے ہیں ساڑھی کی، ساڑھی کا انداز صدیوں سے چلا آ رہا ہے اور آج بھی ویسا ہی دلکش لگتا ہے، ساڑھی اسی طرح سالوں قبل بھی تھی۔ خاص طور پر سلک، بنارسی اور کاٹن کی ساڑھیاں ہر دور میں خواتین کی پسندیدہ ہوئی ہیں۔ سفید رنگ کی طرح ساڑھی کا حسن بھی لازوال ہے۔ ساڑھی مشرقی حسن اور نفاست کے آثار قدیمہ کی طرح محسوس ہوتی ہے۔ یہ شادی بیاہ اور خاص موقع پر خواتین کی ترجیح ہوتی ہے۔ مشہور شخصیات، فلمی اداکارائیں اور کاروباری خواتین بھی ساڑھی کو وقار کی علامت سمجھتی ہیں۔

ٹائم لیس فیشن میں شلوار قمیض نہ ہو تو پھر بات نہیں بنتی، پاکستان اور بھارت میں شلوار قمیص ایک ایسا لباس ہے جو ہر نسل اور ہر دور میں پہنا جاتا رہا ہے۔ یہ ہر موقع کے لیے موزوں ہوتا ہے، چاہے روزمرہ کا ہو یا خاص تقریب۔ مختلف ڈیزائنوں اور کپڑوں میں آ سکتا ہے جیسے کاٹن، لان، یا ریشمی کپڑا۔ دوپٹہ اس لباس کو مکمل کرتا ہے اور روایتی حسن بڑھاتا ہے۔

ٹائم لیس فیشن کی بات ہو اور کالے رنگ کا جادو نا ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ کالا رنگ ہمیشہ سے ہی خوبصورتی اور وقار کی علامت رہا ہے۔ کالی ساڑھی، کالی قمیص، یا کالی فراک خواتین کے فیشن کا لازوال حصہ ہیں۔ یہ ہر رنگ کے ساتھ آسانی سے میچ ہو جاتا ہے اور کالا رنگ خاص اس لیے بھی پسند ہے مجھے کہ یہ بدلتا نہیں اپنا رنگ مختلف رنگوں سے ملنے کے بعد۔ شام کی پارٹیوں اور تقریبات میں سب سے زیادہ پہنا جانے والا رنگ ہے۔ پتلے دکھنے میں مدد کرتا ہے اور ہر عمر کی خواتین پر جچتا ہے۔

ٹائم لیس فیشن کی بات ہو تو زیورات پیچھے کیوں رہیں۔ موتیوں کے زیورات ہر دور میں شاہانہ اور خوبصورت سمجھے جاتے ہیں۔ ایک سادہ موتیوں کا ہار یا موتیوں کی بالیاں کسی بھی لباس کے ساتھ پہنی جا سکتی ہیں اور ہمیشہ شاندار لگتی ہیں۔ جیسا کہ اب سبز رنگ کے زیورات کو آپ ہر رنگ کے جوڑے کے ساتھ پہن سکتے ہیں الیگینٹ لگتے ہیں۔ اب ہمارے پاس emeralds تو ہیں نہیں اس لیے آرٹیفیشل گرینری کا استعمال کریں اور خوش رہیں۔

اور برائے مہربانی ہیرے کو سونے پر ترجیح نا دیں آپ خواتین کیلئے سونے کے زیورات ایک طرح سے آپکی انویسٹمنٹ ہیں وقت کے ساتھ ساتھ انکی قیمت بھی بڑھے گی لیکن ہیرا وہ ایک اسٹیٹس سمبل تو ہو سکتا ہے مگر انویسٹمنٹ نہیں شوق کے طور پہ پہننا چاہتے ہیں تو ضرور پہنیں لیکن اگر آپ اسے بیچنا چاہیں تو اسکی وہ قیمت نہیں ہوگی جو سونے کی ہوگی۔

لہذا چیزیں سوچ سمجھ کر لیا کریں یہاں میں میرے جیسی مڈل کلاس خواتین سے مخاطب ہوں جنھیں اپنی financial life کو بیلبس رکھنا ضروری ہوتا ہے، ایک اور ضروری بات کہ جہاں سیل دیکھی وہاں رش لگا لیا بھٔی دکاندار خواتین کی سائیکی کو اچھے سے سمجھ گئے ہیں زرا سی قیمت کم کر کہ وہ شور ڈالتے ہیں، کہ خواتین سے رہا نہیں جاتا۔ سیل لگنے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ جسکی ضرورت نہیں وہ بھی اٹھا لیں۔ اس لیے آئندہ شاپنگ ایک اچھی سٹریٹیجی بنا کر کریں۔ اب اپنی توپوں کا رخ دوبارہ موڑ تے ہیں۔۔ کہاں، کہاں، کہاں، ٹائم لیس فیشن کی طرف۔

کچھ معاملات Woman's میک آپ میں ہمیشہ اہم رہتے ہیں، جیسا کہ ریڈ لپ اسٹک اور نیوڈ لپ اسٹک۔ کیوں ہیں؟ ریڈ لپ اسٹک ہر رنگت پر جچتی ہے اور فوری طور پر لک کو نمایاں کرتی ہے۔ نیوڈ لپ اسٹک روزمرہ کے لیے بہترین اور قدرتی حسن کو اجاگر کرتی ہے۔

کپڑوں کی بات ہوگئی، زیورات کی بھی ہوگئی تو جوتے پیچھے کیوں رہیں۔ پاکستانی اور ہندوستانی فیشن میں کھسے اور کولہاپوری چپل ہمیشہ سے مقبول رہے ہیں۔ یہ فٹ ویئر کسی بھی روایتی لباس کے ساتھ پہنا جا سکتا ہے اور ہمیشہ ٹرینڈ میں رہتا ہے۔ یہ کیوں لازوال ہیں؟ آرام دہ اور سجیلا ہوتے ہیں۔

مغربی اور مشرقی دونوں طرز کے لباس کے ساتھ چلتے ہیں۔ شادی بیاہ اور عام تقریبات دونوں کے لیے موزوں ہیں۔

ہینڈ بیگز: ایک ضروری فیشن اسٹیٹمنٹ

چاہے وقت کتنا ہی بدل جائے، کلاسک لیدر ہینڈ بیگز اور چین بیگز کبھی فیشن سے باہر نہیں جاتے۔ کیوں ٹائم لیس ہیں؟ ہر لباس کے ساتھ میچ کر سکتے ہیں۔

وقار اور شائستگی کا احساس دلاتے ہیں۔ فنکشنل ہونے کے علاوہ اسٹائلش بھی ہوتے ہیں۔

مہندی کا فیشن، خوبصورتی کی پہچان۔ مہندی مشرقی فیشن کا ایک لازوال حصہ ہے۔ شادیوں، عید اور خاص مواقع پر مہندی لگانے کا رواج کبھی ختم نہیں ہوتا۔ مہندی مشرقی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔ خواتین کے حسن کو چار چاند لگاتی ہے۔ روایتی اور جدید دونوں ڈیزائن ہر دور میں پسند کیے جاتے ہیں۔

وقت کی قدر کیا کریں کیوں کہ وقت زندگی ہے، جب آپ کہتے ہیں کہ آپ وقت گزار رہیں ہیں تو وہ وقت نہیں دراصل زندگی ہوتی ہے۔ وقت کی بات سے آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ اب بات ہونے جا رہی ہے گھڑی کی۔ کلاسک گھڑی وقار اور اسٹائل کی علامت ہوتی ہے۔ برا وقت کتنا بھی بڑھ جائے، ایک خوبصورت کلاسک گھڑی ہمیشہ خواتین کی شخصیت میں نکھار لاتی ہے۔ ایک اچھی گھڑی کسی بھی فیشن ایبل عورت کی نشانی ہوتی ہے۔ ہر موقع پر پہنی جا سکتی ہے۔ وقار اور شائستگی کی علامت ہوتی ہے۔

فیشن تبدیل ہوتا رہتا ہے، لیکن کچھ انداز کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔ سادہ، نفیس اور کلاسک عناصر ہمیشہ فیشن میں پائے جاتے ہیں۔ سفید رنگ، شلوار قمیص، کالا رنگ کا جادو، موتی کے خوشبوؤں، سرخ لپ اسٹک، مہندی اور سادے مگر خوشنما فیشن اسٹیٹمنٹس خواتین کو ہر دور میں دلکش بناتے ہیں۔

ٹائم لیس فیشن کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ ہر دور میں اسٹائلش، باوقار اور منفرد لگتا ہے۔ اگر آپ بھی ہمیشہ خوبصورت اور فیشن ایبل نظر آنا چاہتی ہیں، تو ان ٹائم لیس فیشن کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں! اور کچھ ٹائم لیس انداز ہوتے ہیں آپکی شخصیت کے جو آپ کے حسن میں نکھار لاتے ہیں اور آپ کو ٹائم لیس بنا جاتے ہیں۔ خوش رہیں خوشیاں بانٹیں اور خود کو سنواریں! کیسے؟ Timelessly

Check Also

Mariam Nawaz Ka Aghosh Program

By Rehmat Aziz Khan