Thursday, 28 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mubashir Ali Zaidi
  4. Siasat Yoon Hoti Hai

Siasat Yoon Hoti Hai

سیاست یوں ہوتی ہے

امریکا کی مثال دیکھیں۔ گزشتہ دس سال میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں بہت سے سخت گیر عناصر پیدا ہوگئے ہیں۔ ری پبلکنز میں بعض رہنماؤں پر نسل پرست ہونے کا الزام ہے جن میں ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ ڈیموکریٹس میں بعض رہنما لیفٹ کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتے ہیں، اس قدر کہ انھیں کمیونسٹ کہا جاتا ہے۔ امریکا سرمایہ دارانہ نظام کا علمبردار ہے اس لیے کمیونسٹ ہونا بعض لوگوں کے لیے گویا غداری کے مترادف ہے۔

اس صورتحال میں بائیڈن الیکشن جیتے اور ٹرمپ نے نتائج تسلیم نہیں کیے لیکن انھوں نےکوئی دھرنا نہیں دیا۔ واشنگٹن پر لشکرکشی نہیں کی۔ چار سال میں ایک بھی شخص نہیں مارا گیا۔

اب چار سال بعد وہ الیکشن جیتے تو بائیدن نے انھیں مدعو کیا، مبارکباد دی اور حسب روایت بیس جنوری کو اقتدار منتقلی کا ذکر کیا۔

سیاست یوں ہوتی ہے۔ ایک الیکشن سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی۔ اگلے الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔ عوامی رابطہ مہم چلانی چاہیے۔ میڈیا کو متاثر کرنا چاہیے اور پاکستان جیسے ملک میں، جہاں فوج فیصلہ کن قوت رکھتی ہے، آرمی چیف سے مثبت تعلقات کی کوشش کرنی چاہیے۔

بینظیر کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ باپ کے عدالتی قتل کے باوجود انھوں نے فوج سے تعلقات استوار کیے۔ یہ حالات کا جبر تھا لیکن سیاست کرنی ہے تو یہ کرنا پڑتا ہے۔ بھٹو کے بعد بینظیر، بینظیر کے بعد زرداری اور آگے بلاول پارٹی کو لے کر چلیں گے۔ آپ موروثی سیاست کو برا کہیں لیکن اس صبر کی داد دیں کہ ایک الیکشن جیتنے یا ہارنے پر ہوش نہیں کھوتے۔

کتنی بھی دھاندلی ہو، پیپلز پارٹی والے الیکشن نتائج قبول کرلیتے ہیں۔ یاد کریں کہ ایک الیکشن میں پیپلز پارٹی کو صرف اٹھارہ سیٹیں ملیں اور نواز شریف کو دھاندلی سے دو تہائی اکثریت لیکن بینظیر اسمبلی میں جاکر بیٹھیں اور مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔

پی ٹی آئی اور اس کے رہنما اول دن سے باولے ہیں۔ دھرنے پر دھرنا، احتجاج پر احتجاج اور سب لاحاصل۔ خان اپنی کرپشن کی وجہ سے نہیں، احمقانہ بیانات اور احتجاجی طبیعت کی وجہ سے جیل میں ہے۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ دھرنا دے کر مہاتما کو آزاد کروایا جاسکتا ہے تو احمقانہ خوش فہمی میں مبتلا ہے۔ بلوچ اور انسانی حقوق کے کارکن دس دس سال سے جیل میں ہیں اور بہت سے تو لاپتا ہیں۔ دولے شاہ کے چوہے بھی فوج سے براہ راست لڑائی کرکے رہائی یا اقتدار کے خواب نہیں دیکھ سکتے۔ پاگل پن کا اگر کوئی چارٹ، کوئی گراف ہوتا ہے تو یوتھیوں کا انڈیکس اسے پھاڑ کے اوپر نکل گیا ہے۔

Check Also

Pakistan Stock Market Mein Tareekh Saaz Tezi

By Rehmat Aziz Khan