Friday, 27 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Makkah Mukarramah Ka Riwayati Ramzan

Makkah Mukarramah Ka Riwayati Ramzan

مکہ مکرمہ کا روایتی رمضان

قریب دہائی پہلے مکہ میں رہنے والے رمضان کی آمد پر عربوں کی ایک قدیم روایت افطار کے وقت توپ کے گولہ داغنے کی آواز سنتے تھے، یہ روایت مکہ مکرمہ میں آٹھ برس سے متروک ہوچکی ہے، ورنہ اہل عرب کے تقریبا تمام خطوں میں یہ رمضان کی روایت میں شامل تھی، جس کے بارے میں عرب مؤرخین کا کہنا ہے کہ سنہ ہجری 865کے رمضان میں یہ روایت بغیر کسی خاص منصوبے کے اتفاق سے مصر کے حکمران مملوک سلطان خوش قدم نے توپ منگوائی تھی۔

اور اتفاقا رمضان کے دن میں سورج کے غروب ہونے پر انہوں نے اس توپ کی آمد پر اسے آزمائشی طور پر پہلی بار جب اس توپ سے گولہ داغا گیا تو اس وقت مغرب کی اذان ہو رہی تھی، تو مقامی لوگوں نے یہ سمجھا کہ یہ روزہ افطار کرنے کے لئے داغا گیا ہے۔ مصری حکمران مملوک سلطان خوش قدم کی بیٹی فاطمہ کو جب پتا چلا کہ کیا ہوا ہے تو انہیں یہ طریقہ بہت پسند آیا۔

مملوک سلطان کی بیٹی کی فرمائش پر اس طریقے کو باقاعدہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار سامنے آیا تو مصری سلطان مملوک خوش قدم نے مغرب، سحر اور سرکاری چھٹیوں کے اعلان کے دوران توپ چلانے کا حکم جاری کیا۔ جسے مقامی لوگوں نے بطور ایک روایت پسند کیا، یوں توپ سے ہر روز گولہ داغے جانے لگا۔ پھر توپ سے گولہ داغنے کو ہی سحری ختم ہونے اور عاشورہ کی آمد کے لئے روایت کا حصہ بنادیا گیا۔

یہ روایت مصر سے نکل کر تقریبا کئی عرب ممالک تک پہنچی تھی، مصر کے علاوہ، متحدہ عرب امارات کی تقریبا کئی شہروں اور سعودی عرب میں بھی بشمول مکہ مکرمہ یہ روایت زمانوں تک قائم رہی اور عرب دنیا میں یہ رائج رمضان کی روایت کا حصہ ہے۔ مکہ مکرمہ میں اب آٹھ سالوں سے رمضان میں وقت افطار توپ کے گولوں کی آواز نہیں آرہی، مگر شائد سعودی حکومت اس روایت کے دوبارہ احیاء کا ارادہ رکھتی ہے۔

ویسے بھی سعودی عرب میں رمضان میں روایات و کلچر کو جس طرح زندہ کیا جارہا ہے اس کا اندازہ یہاں کے پنج ستارہ و سے ست ستارہ بین الاقوامی سطح کے ہوٹلوں میں روایتی خیموں میں افطاری کے بوفے افطاری، سعودی قہوے، روایتی قہوے کی کیتلیوں، روایتی برتن، روایتی رمضان لالٹین، جگمگاتے ہلال و جھنڈیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں روایات کی کتنی اہمیت ہے مکہ مکرمہ میں روایتی کھانے خصوصا رمضان میں افطاری و سحری میں دوبارہ بہت تیزی سے فروغ پارہے ہیں، جن میں ا لھریس، الجریش، اللقیمات، الشعیرۃ اور الثیرد پکوان و مٹھائیاں شامل ہیں۔

اور یہاں لوگ ان کا اعزاء و اقارب میں ان کا تبادلہ بھی کرتے ہیں، افطار سے قبل رمضان میں پکوانوں کا تبادلہ عرب ممالک کی ایک قدیم رسم ہے، جس پر آج بھی عمل ہورہا ہے۔ رمضان میں تازہ کھجوروں کا تحفہ اور قہوہ ایک لازمی جز ہے۔ رمضان کی مخصوص مٹھائیاں اور بازاروں میں روایتی رمضان کی اشیاء، قہوے کی کیتلیاں، سجاوٹ کی اشیاء، خصوصا روشنی والی ہمہ اقسام لالٹینیں، اور بخور دان کثرت سے بک رہے ہیں۔

Check Also

Platon Ki Siasat Mein Ghira Press Club

By Syed Badar Saeed