Saturday, 06 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Humayon Qaim Khani
  4. Pakistan Hamara Hai

Pakistan Hamara Hai

پاکستان ہمارا ہے

آج سے تقریباً 78 سال قبل وجود میں آنے والی اس ریاست کا شمار ان چند ریاستوں میں ہوتا ہے جو نظریات کی بنیاد پر وجود میں آئی۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان وہ ملک ہے جو مذہبی آزادی جیسے اہم نظریہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان کے وجود کے بعد اسے وقتاً فوقتاً مشکلات کا سامنا رہا، کبھی معاشی تو کبھی حکومتی اختلافات کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والے بگھاڑ کی چکی میں پستی ہوئی عوام۔ پاکستان پر اللہ پاک کی خاص عنایت ہے کہ یہاں چاروں موسم اور بہت سے قدرتی وسائل موجود ہیں ایسے وسائل کہ جنہیں صحیح معنوں میں استعمال کیا جائے تو پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہو سکتا ہے۔

موجودہ وقت کے مسائل کی طرف نظر کی جائے تو افسوس ملک بہت سے بحران میں پھنستا چلا جا رہا ہے مزید افسوس کہ ملک کی کُل آبادی کا بڑا حصہ جو جوانوں پر مشتمل ہے وہ ہار تسلیم کرکے پاکستان زندہ باد کے نعرہ کے بجائے پاکستان سے زندہ بھاگ کے نعرے بلند کرتا دکھائی دے رہا ہے جو کے بہت نازیبا اور دردناک عمل ہے۔ اس وقتِ مشکل میں ہمارے ملک کو ہماری ضرورت ہے اس وقت ملک سے رخصت لینا ایسے ہے جیسے بیمار ماں کو تنہا چھوڑ کر اولاد اپنا ذاتی مفاد دیکھے اور ماں کی بہتری کے لیے کچھ نا کرے۔

ذرا اس وقت کو دیکھیں جب ہمارے آباؤ اجداد نے اس وطن کو حاصل کرنے کے لیے قربانیوں سے دریغ نہیں کیا، ذرا نہیں مکمل سوچیے کہ قائد اعظم، علامہ اقبال اور دیگر مسلم قائدین اُس وقتِ مشکل میں برصغیر کے مسلمانوں کو تنہا چھوڑ کر باہر کہیں چلے جاتے تو کیا ہم آج آزاد ہوتے؟ نہیں۔۔ بلکہ کہیں کسی کے جوتے پالش کر رہے ہوتے یا کپڑے دھو رہے ہوتے۔

آج بھی ایک طبقہ اس بات کا قائل ہے کہ ہم آزاد نہیں لیکن چند سال پہلے جو سکون کی زندگی گزاری اس ملک کی بدولت ہی گزاری نا اب جب اسے ہماری ضرورت ہے تو ہم اسے تنہا چھوڑ دیں اگر ہم ایسا کریں تو وہ وقت دور نہیں جب ہم بے گھر کہلائے جائیں گے اور دنیا میں ہماری کوئی عزت نہیں ہوگی۔ پاکستان ایک بہترین ملک ہے بس ہمیں مثبت اور بہترین کردار ادا کرنا ہے، اس میں بہتری ہم نے لانی ہے کیونکہ یہ ملک ہمارا ہے۔

یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے۔۔

Check Also

Bani Pti Banam Field Marshal

By Najam Wali Khan