Kya Pani Hamare Liye Waqai Zaroori Hai
کیا پانی ہمارے لئے واقعی ضروری ہے
ویسے تو ہم نے بہت پڑھا اور سنا بھی کہ پانی ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ یہ بات کافی حد تک صحیح بھی ہے۔ مگر بطور معاشرہ ہم کہیں نہ کہیں انتہا پسندی کا پہلو اپنے اندر چھپائے بیٹھے ہوتے ہیں۔ پانی کی بوتل بھری، اٹھائی اور پیتے ہی چلے گئے۔ بنا یہ چیز سوچے کہ کیا ہمیں اس وقت پانی کی ضرورت بھی ہے کہ نہیں۔ تو چلیں جناب آج میں آپ کو بتاتا چلوں کے پانی کی زیادتی کے کیا کیا نقصان ہو سکتے ہیں۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ پانی پینے کے بھی کچھ مخصوص اوقات ہیں جن میں پانی بھرپور طور سے فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ پہلی نشانی تو پیاس کی ہے جب جسم خود آپکو پانی کی طلب کے لئے مطلع کرے، علاوہ ان کے پانی کے نقصانات اپنی جگہ پر قائم ہیں، Infact زیادہ یا بے مقصد پانی پینے کے نقصانات پر بات کرتے ہیں۔ پہلی بات نمک یعنی سوڈیم ہمارے جسم electrolyte کے طور پر کام کرتا ہے۔ جسکی موجودگی ہمارے جسم میں بہت ضروری ہے، بہت زیادہ پانی یا مسلسل پانی پینے سے یہ لیول135mEq/L سے کم ہو جاتا ہےجو ہمیں hyponatremia بیماری کی طرف لیجانے والا پہلا قدم ہوتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ بار بار پانی پینا سائنس کی زبان میں over drinking کہلاتا ہے جو water poisoning یعنی پانی کی زیادتی بذات خود اک زہر بن جاتی ہے۔ سوڈیم کی کمی ہمارے جسم میں موجود cellsکی سوجن کی وجہ بھی بنتی ہے۔ جو کہ بعد میں دماغ اور جسم کے دوسرے اعضاء کے ٹشوز کو بھاری نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ آپ کئی طریقوں سے پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو پانی کی طلب ہے بھی یا نہیں، پہلے توپیشاب کی رنگت ہی پانی کی کمی کا پتہ دیتی ہے، گہری پیلی رنگت کا پیشاب پانی کی کمی جبکہ بے رنگ پیشاب پانی کا لیول OKکی نشانی ہے۔
یہ جان لینا بھی بہت ضروری ہے کہ، بار بار پیاس کا لگنا اور بار بار پیشاب کا آنا شوگر Diabetes Mellitusکی نشانیوں میں سے بھی ہو سکتا ہے، اور آپ کا مسلسل پانی پیتے ہی جانا اصل بیماری کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔
علاوہ اس کے اگر آپ کا heart transplant ہوا ہے تو دل کے دورہ پڑنےکی بڑی وجوہات میں سے ایک water poisoning بھی ہو سکتی ہے۔ سب سے اہم بات گردوں کی کا رکردگی کا تعلق جہاں تک کم پانی سے ہے وہاں پانی کی زیادتی بھی گردوں کو ناکارہ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، مثلا ہمارا گردہ ایک گھنٹے میں آدھے سے ایک لیٹر پانی کو بآسانی فلٹر کر سکتا ہے، مگر یہی کام بار بار دہرانے سے گردوں پہ اضافی بوجھ پڑتا ہے، اور وہ dialysisکے کام کو متاثر کرکے AKI نامی عارضے یعنی acute kidney injury میں مبتلا ہو جاتے ہیں، اور اسکی وجہ پیشاب کا بار بار کرنا ہے۔
ان سب باتوں کے ساتھ ساتھ water poisoning متلی، ذہنی پریشانی، سر درد اور شدید صورتحال میں موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ویسے آپس کی بات ہےbottle water کی ایجاد سے پہلے 12گلاس والی سائنس بھی ایجاد نہیں ہوئی تھی۔