Saturday, 28 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zafar Iqbal Wattoo
  4. Gar Tu Bura Na Maane

Gar Tu Bura Na Maane

گر تُو بُرا نہ مانے

سندھ طاس کا نہری نظام پاکستان کا سب سے بہت بڑا آبی اثاثہ ہے جوکہ 3 بڑی جھیلوں، 18 بیراجوں، 12 دریائی رابطہ نہروں اور 44 بڑے نہری نظاموں پر مشتمل ہے۔ جن کی لمبائی 44,000 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ اتنے بڑے نہری نظام پر اب تک 300 ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔

اس نظام کی کمزور ترین کڑی یہ ہے کہ یہ سارے کا سارا نظام سندھ طاس کے پانیوں پر انحصار کرتا ہے۔ جس کے معاون دریا ملک سے باہر (انڈیا) سے نکلتے ہیں۔ سندھ کے کل طاس کا صرف آدھا علاقہ پاکستان میں ہے، چالیس فی صد انڈیا میں ہے جب کہ بقیہ آٹھ فی صد چین اور چھ فی صد افغانستان میں ہے۔

پاکستان کا تقریباً 95فیصد زرعی رقبہ سندھ طاس میں واقع ہے اور زرعی پیداوار ملک کی جی ڈی پی میں 22فیصد حصہ ڈالتی ہے اور 45 فیصدآبادی کو کام پر لگاتی ہے۔ لہٰذا دریائے سندھ کے پانیوں میں کسی بھی قسم کی کمی پاکستان کو غذائی قلت سے دوچار کرسکتی ہے۔

پاکستان کے اندر حالت یہ ہے کہ ہم سندھ طاس کے نہری نظام کے ذریعے اپنے دریائی پانیوں کا 90 فیصد دریاوں سے باہرنکال لیتے ہیں۔ لیکن اس پانی کا بہت بڑا حصہ (80 فیصد) صرف چار بڑی فصلوں (گندم، چاول، گنا، مکئی) کو پیدا کرنے پر خرچ کر بیٹھتے ہیں۔ جو ملکی جی ڈی پی میں صرف 5 فیصد فی صد حصہ ڈالتی ہیں۔

اس سے بڑھ کر ظلم یہ ہے کہ ہم نہری پانی کا بہت بُرا استعمال کرتے ہیں۔ ہماری نہری پانی کی پیداواری صلاحیت ساوتھ ایشیا میں سب سے کم ہے۔ مثلاً ایک کیوبک میٹر پانی سے ہم 1/2 کلو چاول پیدا کرتے ہیں۔ جب کہ انڈیا اتنے پانی سے 1.25 کلو چاول پیدا کرلیتا ہے۔ اسی طرح گندم کی پیداوار بھی ہم انڈیا سے آدھی لیتے ہیں۔

سندھ طاس کے نہری نظام کی صلاحیت ناکافی مرمت، کم ہوتے پانی کے ذخیرے اور کمزور محکمانہ اختیار کی کمی کی وجہ سے دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔ یہ نظام اب زیادہ تر "جہاں ہے، جتنا پانی میسر ہے " کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے زیرزمین پانی پر انحصار بڑھا ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ زیرزمین پانی کھینچنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نہ صرف اپنے سیلابی پانیوں کو ذخیرہ کریں، ان سے دریاؤں کی آبی گزرگاہوں کو بھریں، زمینی پانی کو ریچارج کریں بلکہ نہری پانی کی بھی بہتر مینیجمنٹ بھی کریں اور اس کی پیداواری صلاحیت کو بھی بڑھائیں۔

نہری پانی کی موجودہ وارابندی سسٹم کو بہتر کرکے پانی کی کھیت کی سطح پرمینیجمنٹ کو بہتر بنائیں۔

اپنے کھیتوں کو ہموار کریں اور اریگیشن کے جدید طریقے اپنائیں۔

پاکستان میں اس وقت 45 ملین ایکڑ اراضی کو نہری پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ جس کو ہمیشہ اوسطاً 25 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ نہری پانی کی تقسیم کےا نظام کا حساب کتاب بھی وقت اور حجم کی بنیاد سے ہٹا کر کہ کھیت میں لگی فصل کی حقیقی ضروریات پر استوار کریں۔

فصلوں کی کاشت سائنسی بنیادوں پر ہو نہ کہ سیاسی فصلیں (گنا، چاول وغیرہ) کاشت ہوں۔

ہر کھیت /فارم کے شروع میں واٹر ٹینکس یاتالاب بنا کر پانی سٹور کرکے بوقت ضرورت استعمال کریں۔

نہروں کے شروع میں (ہیڈ پر) ٹیوب ویل کا پانی اور آخر میں (ٹیل پر) نہری پانی زیادہ استعمال کریں۔

ضرورت سے زائد آبپاشی کا پانی اور بارش کا پانی گندے نالوں میں بہانے کی بجائے ریچارج ویل (پانی چوس) کنوؤں سے ریچارج کریں۔

Check Also

Adh Adhoore Log

By Muhammad Ali Ahmar