Saturday, 06 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Raja Najm Ul Hassan
  4. International Union Of Writers

International Union Of Writers

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز

کہتے ہیں کہ موجودہ دور جو علم نسل انسانی تک پہنچا ہے وہ نسل در نسل لوک داستانوں اور مختلف دستاویزات کی شکل میں پہنچا۔ آج کے دور میں علم تک رسائی تو آسان ہوگئی ہے لیکن یہ علم کے موتی عرض پاکستان کے مختلف علاقوں میں بکھرے ہوئے تھے۔ جناب محترم زبیر احمد انصاری صاحب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے پلیٹ فارم کے ذریعے ان بکھرے ہوئے موتیوں کو ایک ہار کی شکل میں پرو دیا ہے۔

اردو ادب و صحافت کی کئی نامور شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا سہرا جناب محترم زبیر احمد انصاری اور ان کی ٹیم کے سر ہے۔ محترم آمین رضا مغل نائب صدر پنچاب اور جنرل سیکرٹری محترم طاہر درانی صاحب الحمد اللہ اس مشن کو بہتر انداز میں لے کر چل رہے ہیں۔ جب کہ خواتین ونگ میں محترمہ ثمینہ طاہر بٹ صاحبہ مرکزی صدر اور محترمہ رشنا اختر صاحبہ کی خدمات بھی وقابل ستائش ہیں۔

سرائیکی ادبی شخصیت جناب شمشاد سرائی صاحب، معروف صحافی جناب ندیم نظر صاحب اور دور حاضر کے بہترین شاعر اتباف ابرک صاحب کی اس تنظیم میں شمولیت ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ ان شخصیات کے علاؤہ دیگر ٹی وی چینلز کے سربراہان اور اہم عہداران بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ بن چکے ہیں۔

اردو ادب و صحافت کے لیے انٹرنیشنل لیول پر ایسی تنظیم کا وجود ناگزیر تھا۔ جناب زبیر انصاری صاحب کی اس کاوش کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہمارے وہ دوست بھائی جو بیرون ممالک مقیم ہونے کے باوجود اپنی زبان سے جڑے ہیں۔ ایسی تمام شخصیات کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ اس ادبی گل دستے کا خوشبودار پھل بنیں اور اپنی مثبت سوچ کو قلم بند فرما کر اس کی خوشبو ہر طرف بکھیر دیں۔

دنیا کے بدلتے حالات اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بھرمار انسان کو سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ زبان سے بھی دور کر رہی ہے۔ ہر چیز کو نیورون کے ذریعے کنٹرول کرنے کے تجربات جاری ہیں۔ شاید جن میٹھی زبانوں کی مٹھاس ہمارے آباؤ اجداد کی زبان پر تھیں، آنے والی نسلیں اس سے محروم رہیں۔ اس دور میں ایسی تنظیموں کا وجود میں آنا ایک مثبت قدم ہے۔ ادب کے ساتھ ساتھ ملکی صحافت کا درست سمت میں سفر بھی ضروری ہے۔ چند لوگ پورے شعبہء صحافت کو اتنا بدنام کر چکے ہیں کہ وکلاء کے بعد ہدف تنقید صحافتی برادری ہی بنتی ہے۔

امید ہے کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر انصاری وہ مشن ترتیب دیں گے جس سے ادبی و صحافتی برادری کا معیار بلند ہوگا۔ اس ٹیم کا ہر فرد اہم ہے اور قابلِ ستائش ہے۔ چاہے وہ کسی چھوٹی اخبار کا حصہ ہے یا کسی معروف چینل کا مینیجنگ ڈائریکٹر۔ اس گل دستے میں ہر رنگ و بو کے پھول شامل ہیں۔ تھل کے صحراؤں سے لے کر تحت لاہور تک ادب و صحافت کا ہر شجر اپنے آنے والوں ساتھیوں کا استقبال کر رہا ہے۔ آخر میں اس پلیٹ فارم کے سربراہان و ممبران کو بہت بہت مبارک باد اور اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب سے کوئی بہتر کام لے کیونکہ ہم قلم کے مزدور اور مجاہد ہیں۔

Check Also

Bani Pti Banam Field Marshal

By Najam Wali Khan