Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Faizan Ellahi
  4. Talaba Tehreek Aur Unke Mutwaqa Asraat

Talaba Tehreek Aur Unke Mutwaqa Asraat

طلباء تحریک اور انکے متوقع اثرات

آج کل طلباء تحریک کی باتیں مارکیٹ میں ان ہیں ہر طرف یہی گہما گہمی ہے کہ پاکستان میں بھی بنگلہ دیش کیطرح انقلاب آنے والا ہے اور پاکستان بھی حقیقی آزادی حاصل کرنے کے قریب ہے۔

طلباء خصوصی طور پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلباء نے یہ اعلان کیا ہے کہ اسیر سابق وزیراعظم عمران خان کو اگر 30 اگست تک رہا نہ کیا گیا تو وہ 31 اگست کو اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دینگے۔

یہ اعلان ریاست اداروں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ جب بھی طلباء نکلے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے کروا کر جاتے ہیں شاید ان کے لئے انہیں اپنے جانوں کا نظرانہ کیوں نہ پیش کرنا پڑے جیسا کہ حالیہ دور میں بنگلہ دیش میں ہوا۔

طلباء کا دعویٰ ہے کہ 31 اگست کو تقریباً 57 لاکھ طلباء نکلیں گے اگر واقعی ایسا ہوا تو شاید ریاستی اداروں کے لیے انکو قابو کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا جائے گا اگر طلبا کی تعداد 30 لاکھ کے قریب بھی ہو تو بھی ان کو روکنا مشکل ہے۔

اگر طلباء نکلے اور قانون نافظ کرنے والے اداروں نے انکا راستہ روکنے کی کوشش کی تو یہ منظر شاید فیصلہ کن موڑ ثابت ہو سکتا ہے ماحول سازگار ہے جذبے جوان اور خون گرم ہے پتہ نہیں کیوں لیکن مجھے کچھ خاص نظر آرہا ہے۔

ایک اور بات یہ بھی ہے جو تحریک انصاف کے لیے اہم ہے کہ ایک اور نومئی بھی اسی دوران ہوسکتی ہے اسکے لئے ذہنی طور پر تیار رہیں۔

ریاستی اداروں کو اگر یہ حالت دیکھنے کی تمنا نہیں تو انکے پاس ایک راستہ ہے کہ عمران خان کو رہا کردیں ورنہ اگلا رد عمل اگر طلباء نکلے تو انتہائی عبرت ناک ہوسکتاہے۔

یاد رہے کہ میں طلباء تحریک (ISF) کی بات کر رہا ہوں تحریک انصاف کے سیاسی قائدین کی بات نہیں کر رہا، ہاں کچھ لیڈرز میں بھی یہ صلاحیت ہے اور وہ طلباء کو بھی دل سے سپورٹ کرینگے۔

شیر افضل مروت اس میں ایک ایسا نام ہے جو شاید طلباء کو لیڈ بھی کریں اور شاید وہی اس کھیل کا ہیرو بنے۔

کچھ پارٹی کے لوگ بے جا کریڈٹ لینے کی بھی کوشش کرینگے۔

اس تحریک میں خدا نہ کریں مگر برے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے، اب ہوگا کیا یہ تو وقت بتائے گا بس خدا سے اتنی التجا ہے کہ وہ ہو جس میں پاکستان کا بھلا ہو جس میں پاکستانی عوام کی خوشیاں اور حقیقی آزادی پوشیدہ ہو۔

خدا اس دھرتی کو تا قیامت سلامت رکھیں۔

Check Also

Bushra Bibi Hum Tumhare Sath Hain

By Gul Bakhshalvi