1.  Home/
  2. Blog/
  3. Sana Shabir/
  4. Arrange Marriage Ya Love Marriage

Arrange Marriage Ya Love Marriage

ارینج میرج یالو میرج

شادی مرد اور عورت کے درمیان ایک سماجی معاہدہ ہے۔ شادی دو افراد کے درمیان ایک قانونی معاہدہ ہے جو رشتہ داری کا باعث بنتا ہے۔ آج کل، محبت کی شادیوں اور طے شدہ شادیوں کے بارے میں سننے کو ملتا ہے، جس میں ان کے درمیان کچھ اختلافات ہوتے ہیں۔

طے شدہ شادیوں کے برعکس، مغربی دنیا میں محبت کی شادیاں زیادہ عام ہیں۔ ٹھیک ہے، واقعی ایک طے شدہ شادی اور محبت کی شادی کیا ہے؟ ایک طے شدہ شادی ایک ایسی شادی ہے جس کا اہتمام ان لوگوں کے علاوہ دوسرے افراد کرتے ہیں جو شادی کر رہے ہیں۔ دوسری طرف، محبت کی شادی ایک ایسی شادی ہے جس کا اہتمام خود شراکت داروں نے کیا ہے۔

طے شدہ شادیوں میں، جوڑوں کو اپنے والدین کی رضامندی کا ہونا ضروری ہے۔ دوسری طرف، زیادہ تر محبت کی شادیوں میں، شراکت داروں کو والدین یا بزرگوں کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جدھر بھی دیکھو لو میرج کی برائیاں اور نقصانات سننے کو ملتے ہیں۔

ہمارا معاشرہ جو گھریلو سیاست سے لے کر ملکی سیاست تک نفرتوں سے بھرا ہوا ہے، جہاں محبت کے صحیح معنی اس لیے نہیں معلوم کہ یہاں محبت کا اپنے گھر میں ذکر کرنا گناہ ہے، محبت کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔ ویسے بھی شریف لڑکے اور لڑکیوں کا کیا لینا دینا محبت سے؟ یہ تو بدکرداروں کا کام ہے!

لو میرج تو پھر دو لفنگوں کا کام ہے!

لو میرج ہے کیا؟ جس میں دو لوگ اپنی مرضی سے اپنی زندگی کو نرخ یا فردوس بناتے ہیں۔ اور ارینج میرج پہ والدین، بہن بھائی، رشتے دار، دوست سب ڈھول بجا بجا کر، بھنگڑے ڈال ڈال کر دو لوگوں کی زندگی کو نرخ یا فردوس بناتے ہیں۔

بس اتنا سا ہی فرق ہے۔۔ لیکن یہاں بھی سیاست ہے کہ آپ کے بڑے ہمیشہ ٹھیک ہوتے ہیں اور ہمیشہ صحیح فیصلہ کرتے ہیں۔۔ اور اگر ان کا فیصلہ غلط نکل آئے تو قسمت۔۔ ڈکٹیٹرشپ ہے یہ تو سیدھی سیدھی۔

بھئی جن دو کو شادی کرنی ہے، زندگی بھی ان ہی کو گزارنی ہے، سب سے اہم اور مقدم ان کا فیصلہ ہونا چاھیے۔۔ باقی سب نے تو ناچ گا کر چلے جانا ہے۔۔ اور بعض اوقات بڑوں کی اناوں اور سوکالڈ عزت کی وجہ سے مرد یا عورت کو اپنے ناپسندیدہ پارٹنر کے ساتھ بستر شئیر کرنا پڑتا ہے۔۔ یہ انہتائی ٹارچرنگ ہے۔۔ بڑوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے!

اور جو عورتیں تمہیں پسند ہوں ان سے نکاح کرو(القرآن)

معاشرے سے بےحیائی ختم کرنی ہے تو پسند کی شادیوں کو ترجیح دیں۔۔ اور بوتا سیانا نہ بنیں۔

Check Also

Eid Aur Aabadi Qasba

By Mubashir Aziz