Tuesday, 07 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Sahibzada Ghulam Nabi/
  4. Imran Khan, Berooni Saazish Aur Zalmay Khalilzad

Imran Khan, Berooni Saazish Aur Zalmay Khalilzad

عمران خان، بیرونی سازش اور زلمے خلیل زاد

اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان شروع ہی سے بیرونی سازش کے تحت پاکستان کی سیاست میں آئے ہیں یہ بیرونی طاقتوں کا پاکستان کے خلاف ایک اینویسمنٹ تھا اور ہے وہ کبھی نہیں چاہتے کہ انکی سرمایہ کاری فضول میں ضائع ہو جائے۔

چونکہ عمران خان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت 2018 میں حکومت دی گئی حکومت ملنے کے بعد عمران خان نااہل ثابت ہوئے اور قوم کا عمران خان پر سے امید اٹھنے لگا۔ شروع میں جب پی ڈی ایم بنی تو پوری قوم پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی رہی عوام سمیت دیگر سیکولر جماعتوں نے بھی یہ تسلیم کیا کہ مولانا صاحب ٹھیک کہہ رہے تھے کہ یہ بیرونی ایجنٹ ہے۔

چنانچہ سیٹلرز کو جب پتہ چلا کہ پراجیکٹ فیل ہونے جارہاہے تو انہوں نے عمران خان کو رجیم چینج آپریشن کا پروپیگنڈا کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ یہ قوم جزباتی ہے یہ سوچ سمجھ سے زیادہ جذبات پر یقین رکھتے ہیں، چونکہ میڈیا سارا یہودیوں کی کنٹرول میں ہیں اس وجہ سے رجیم چینج کو خوب پزیرائی ملی۔

دوسری طرف عمران خان کے پروپیگنڈے کو قوم کے سامنے ٹھیک ثابت کرنے کیلئے آئی ایم ایف کا پاکستان سے مشکل شرائط پورا کرنے کا ڈیمانڈ کرتے رہے جس وجہ سے پاکستان میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی جس وجہ سے قوم پی ڈی ایم کی قیادت سے بدظن ہونی لگی اور حالات یہاں تک پہنچے کہ خان صاحب کے جزباتی سپورٹرز پاکستانی سیاست میں سچائی کا معیار صرف عمران خان کو ہی مانتے ہیں باقی سب انکو چور اور غدار وطن لگتے ہیں۔

چونکہ جھوٹ زیادہ دیر نہیں چلتا پی ڈی ایم کی حکومت نے بیرونی دباؤ کے باوجود خان صاحب کے خلاف کارروائیاں شروع کیں اور آہستہ آہستہ رجیم چینج آپریشن کا پروپیگنڈہ بھی اپنا حقیقت کھوتا گیا تو ایک بار پھر بیرونی آقا زلمے خلیل زاد کی شکل میں عمران خان کی دفاع میں میدان میں آگئے اور ایک طرح سے پاکستان کو دھمکیاں دینے لگے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو پاکستان میں سیاسی اور معاشی غیر استحکام لائینگے۔

Check Also

Gustakhi Ki Talash Aur Hum

By Qasim Asif Jami