Sunday, 22 February 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sadiq Anwar Mian
  4. Ramzan Ul Mubarak Aur Tajir Hazraat

Ramzan Ul Mubarak Aur Tajir Hazraat

رمضان المبارک اور تاجر حضرات

رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ شروع ہوا ہے۔ غیر مسلم ممالک میں جب رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے، تو اشیائے خورونوش کی چیزیں سستی کردی جاتی ہیں۔ ہر چیز کی قیمت میں واضح کمی کردی جاتی ہے۔ دوسری طرف مسلمانوں کے ساتھ بہترین سلوک کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں پر رحم کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں پر شفقت کیا جاتا ہے اس بابرکت مہینے کی وجہ سے مسلمانوں کا احترام کیا جاتا ہے۔

ہم جس ملک میں رہتے ہیں۔ یہاں سب کچھ الٹ ہیں۔ ہمارے ملک کے تاجران اس مہینے کا انتظار کرتے ہیں اور انتظار اس غرض سے کرتے ہیں کہ ہم اس بابرکت مہینے میں اشیائے خورونوش کی چیزیں مہنگے کردیں گے۔ ہر چیز ڈبل کردیں گے لوگ تو ویسے بھی ضرورت مند ہوتے ہیں، خامخا چیزیں خریدتے ہیں۔ تو ہم ان سے دگنا فائدہ حاصل کریں گے اور یہ وہی لوگ ہوتے ہیں، جو کہ خود روزے رکھتے ہیں۔ پانچ وقت کی نمازیں پڑھتے ہیں۔ ہاتھوں میں ہر وقت تسبیح ہوتے ہیں۔ ذکر اذکار کرتے ہیں۔

پاکستان میں تاجر حضرات بے صبری کا اس مہینہ کا انتظار کرتے ہیں۔ یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ اس بابرکت مہینے میں یہ لوگ اشیائے خورونوش کی چیزیں مہنگے کرتے ہیں۔ یہ غیر مسلموں سے بھی نہیں سیکھتے کہ وہاں رمضان المبارک میں کیا حالات ہوتے ہیں۔ پھر یہ لوگ گلے شکوے کرتے ہیں کہ ہمیں کاروبار میں فائدہ نظر نہیں آرہا۔ ہمیں پتہ نہیں چلتا کہ ہم نے کیا کاروبار میں کیا فائدہ حاصل ہوا۔ بھائی جب اس مہینے میں چیزیں مہنگے کروں گے اور ایک مصنوعی قسم کی مہنگائی لاگوں کروں گے تو کیسے فائدہ ملے گا۔

ایک تو ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں، جہاں ہر وقت مصنوعی مہنگائی گردش کرتی ہے۔ حکومت عوام کی خون چوستی ہے۔ حکومت کو بھی اس بات کا زرا بھی احساس نہیں ہوتا کہ یہ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس میں ہم اپنے فضول خواہشات کو کم کریں، لیکن نہیں کسی کے دل میں یہ رحم نہیں آتا کہ میں کیا کر رہا ہوں۔ دنیا ہے سب کو آزادی ملی ہے جو بھی جو چاہتے ہیں، کر لیتے ہیں۔

Check Also

Rishta Jab Khof Ban Jaye

By Amer Abbas