Ramzan Aur Nasvari Hazrat
رمضان اور نسواری حضرات

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے۔ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ شروع ہوا۔ اس بابر برکت مہینے میں پوری دنیا کے مسلمان اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعائیں مانگتےہیں۔ رمضان المبارک میں ہر مسلمان کی یہی کوشش ہوتی ہے، کہ ہر کوئی اس با برکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرے۔ کیونکہ اس مہینے کو دوسرے مہینوں پر فوقیت حاصل ہے۔ اس میں نیکیاں ڈبل حساب ہوتی ہے۔ ہم مسلمان دیگر مہینوں کی غلطیوں گناہوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نیک اعمال کی کوشش کرتے ہیں۔ کہ کسی نہ کسی طریقے سے ہماری بخشش ہوجائے۔
رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے۔ برداشت کا مہینہ ہے۔ ہر حال میں صبر اور ہر حال میں برداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ خوراک، پانی، ہر کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھ کرہم صبر کرتے ہیں اسے کھاتے نہیں پیتے نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔ اسی طرح اپنے جسم پر بھی قابو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ زبان پر بھی قابو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ویسے تو ہم میں سے کسی میں بھی برداشت کا مادہ موجود نہیں ہے، لیکن اگر دیکھا جائے تو نسواری حضرات میں برداشت بلکل نہیں ہوتی۔ معمولی سی بات پر ہر کسی سے الجھتے ہیں۔ ہر دوسرے بات پر جھگڑے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
نسوار نشے میں بلکل معمولی نشہ ہے۔ جو کہ عام طور پر پشتونوں میں پایا جاتا ہے۔ نسواری حضرات اس معمولی نشے کی وجہ سے ہر کسی سے لڑتے جھگڑتے ہیں۔ ان نسواری حضرات سے گذارش ہے کہ اگر یہ نشہ آپ کے وجود پر اتنا غالب ہے کہ تم برداشت نہیں کرسکتے تو پھر روزے رکھنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ کیونکہ روزہ تو ہمیں صبر کا درس دیتا ہے اور وہ ہم کرتے نہیں تو پھر اس قسم کے روزے کا فائدہ کیا ہوا۔ اگر معمولی نسوار کا نشہ وجود پر سوار ہے اور اس کی وجہ سے آپنے آپ پر قابوں نہیں رکھ سکتے تو پھر رکھنے کی ضرورت کیا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ اگر نسواری حضرات زرا سو چ لیں کہ پورا مہینہ ہم نسوار سے چھٹی کرتے ہیں۔ تو پھر ساری عمر رد کیوں نہیں کرتے تاکہ اس جھنجھٹ سے جان چھڑائے جائے۔ نسوار کیا ہے۔ خراب اور گندی چیزوں سے بنا ایک نشہ ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ ایک بہترین موقع ہوتا ہے کہ ہر نشئی آپنے نشے کو مستقل چھوڑے تو کافی فائدہ ملے گا۔
نسوار منہ میں رکھنے سے دانت بلکل پیلے پڑجاتے ہیں۔ دانت خراب ہوتے ہیں۔ منہ میں ہر وقت یہ گندگی رہتی ہے۔ کسی دفتر میں یا مسجد میں زیادہ دیر تک یہ افراد بیٹھ نہیں سکتے کیونکہ پانچ دس منٹ بعد یہ رکھتے ہیں اور پھر تھوکتے ہیں۔ اکثر اوقات تو مساجد کے اندر استنجاء خانوں میں تھوکتے ہیں۔ ایک طرف مسجد کی بے حرمتی کرتے ہیں، دوسری طرف عام لوگوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔ نسوار انتہائی بےکار نشہ ہے۔ انتہائی ایک فصول قسم کا نشہ ہے۔ جیب میں رکھنے سے تمام چیزوں سے نسوار کی بدبوں نکلتی ہے۔ حتی کہ نسواری حضرات کے پیسوں سے بھی بد بوں نکلتی ہے۔

