Saturday, 06 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sadiq Anwar Mian
  4. Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Team

پاکستان کرکٹ ٹیم

میں سمجھتا ہوں پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر تنقید کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تنقید اس پر کی جاتی ہے جو کہ پہلے کچھ اچھا ثابت کر چکے ہوں۔ پہلے کچھ کامیابیاں حاصل کر چکے ہوں۔ پاکستان نے کونسے شعبے میں ترقی کی ہے، کسی بھی شعبے میں نہیں۔ خیر کرکٹ پر زیادہ تنقید اس لئے بھی ہو رہی ہے کہ سب سے زیادہ خرچہ کرکٹ پر ہی کر لیا ہے۔ اب دیکھیں اس ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نے سٹیڈیم پر اربوں روپیہ لگائے، اس لئے لگائیں کہ کرکٹ واپس پاکستان میں آئے دیگر ممالک پاکستان آئے اور کرکٹ بحال ہو، لیکن اپنی کرکٹ ٹیم کا حال یہ ہے۔

موجودہ کرکٹ ٹیم کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہے، موجودہ کھلاڑیوں کو کرکٹ کی الف ب معلوم نہیں ہے اور اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ یہ ٹیم سفارشی ہے۔ سیلیکشن کمیٹی نے سفارشی کھلاڑیوں کو ٹیم میں چانس دیا ہے۔ ہم عوام احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، جو سفارشی ٹیم سے امیدیں لگاتے ہیں۔ کل میں بھارت کے کپتان روہت شرما کا انٹرویو سن رہا تھا، وہ کہہ رہا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری خوب آتی ہے کہ کیسے کھیلنا ہے۔

بھارت کے مطابق ویرات کوہلی ان دنوں ان فٹ تھے لیکن وہ ان فٹ کھلاڑی پاکستان کے خلاف سنچری سکور کر گئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ہم بابر اعظم کا موازنہ ویرات کوہلی سے کر رہے ہیں شرم کی بات ہے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی کارکردگی میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ پاکستان جس طرح دیگر شعبوں میں ناکام ہے ٹھیک اسی طرح کرکٹ میں ناکام ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں سفارش کلچر ہے۔ جو شخص کسی کام کے قابل نہ ہو آپ اس کو زبردستی اس کام پر لگاتے ہوں۔ تو وہ کیسے اس کام کو بہتر طریقے سے انجام پائے گا۔

شرم کا مقام ہے ہم سب کیلئے کہ ایک میزبان ٹیم کوئی بھی میچ جیتے ٹورنامنٹ سے سب سے پہلے باہر ہونے والی ٹیم بن گئی۔ تنقید کا حق سب کو ہے۔ لیکن یہ تنقید سیلیکشن کمیٹی پر کرنا چاہیئے۔ پہلی بنیاد وہی ہے۔ جو ٹیم سیلکٹ کرتے ہیں، کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں، یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بہتر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے تاکہ وہ کھلاڑی اس قابل ہوں کہ وہ کسی بھی موڑ پر اچھی کارکردگی دکھا سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ سے قوم کو مایوس کیا ہے۔ رضوان کل کہہ رہے تھے کہ ہم نے غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ بھائی یہ غلطیاں نہیں ہے یہ سفارش کی باتیں ہیں۔ ہندوستان کی ٹیم نے ایسے کھلاڑی ٹیم میں شامل کئے ہیں کہ وہ دنیا کو حیران کر رہے ہیں۔ وہ اپنی کارکردگی سے دنیا کرکٹ کو حیران کر رہے ہیں۔ ہندوستان سے تو ہم برسوں سے ہارتے ارہے ہیں لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم سے اتنی بد ترین شکست یہ بڑی حیرانی کی بات ہے۔ لیکن بات پھر سے اس موڑ پر آتی ہے۔ کہ یہ ٹیم یہ کھلاڑی یہ سب سفارشی ہیں۔

Check Also

Hum Mein Se Log

By Najam Wali Khan