Normal
نارمل
نارمل یہ ایسا لفظ ہے، جو جہاں بھی استعمال ہو جائے، جہاں بھی اپلائی کی جائے سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ نارمل لفظ پوری زندگی پر اپلائی کرو گے، تو زندگی خوشگوار بن جائے گی۔ نارمل لفظ ہم میں سے بہت سے لوگ پسند تو کرتے ہیں، لیکن یہ لفظ آپنی زندگی پر اپلائی نہیں کرتے۔ اس کا استعمال نہیں کرتے۔ ہم زندگی میں اکثر اوقات ہائی لیول کو پسند کرتے ہیں۔ ہائی لیول ہمیں اچھا لگتا ہے۔ لیکن ہائی لیول نے ہمیشہ نقصان ہی پہنچایا ہے انسان کو۔
انسان کی زندگی کو نارمل لفظ کام انسان کے کام ہر جگہ آتا ہے۔ یعنی پوری زندگی میں انسان کے کام اگر آتا ہے، اگر انسان کو فائدہ پہنچا سکتا ہے تو وہ نارمل کام ہے۔ میں اگر یہاں مزید وضاحت کروں تو بہت سے کام ہیں جو ہم نارمل چاہتے ہیں۔ ہم موسم نارمل پسند کرتے ہیں۔ زیادہ سردی یا زیادہ گرمی ہمیں اچھی نہیں لگتی ہم اس سے تنگ آجاتے ہیں۔ زیادہ بارش سے یا زیادہ خشکی سے بھی ہم تنگ آجاتے ہیں۔
اسی طرح میں اگر صحت کی بات کروں، تو صحت بھی میں ہمیں نارمل چاہیئے، صحت کیلئے ٹیمپریچر بھی نارمل چاہئیے۔ بلڈ پریشر جب ہائی ہوجاتا ہے تو انسان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ٹیمپریچر بھی نارمل ضروری ہوتا ہے۔ جب زیادہ کم ہوجاتا ہے تو بھی نقصان زیادہ ہائی ہوجاتا ہے، تو بھی نقصان کا خدشہ رہتا ہے۔ لہذا ٹیمپریچر بھی نارمل چاہیئے۔
میں اگر مزید مثال دو تو انسان کا قد بھی نارمل اچھا ہوتا ہے۔ زیادہ لمبا انسان بھی کافی مختلف ہوتا ہے۔ زیادہ چھوٹے قد والا بھی معاشرے میں مختلف ہوتا ہے۔ کوئی پسند نہیں کرتا ہر کوئی چاہتا ہے کہ میں نارمل رہوں تاکہ ان سب باتوں سے میں دور رہوں یہ سب باتیں میں نہ سنو مجھے سننا نہ پڑے۔ میں ایک موبائل کی مثال آپ کو دے رہا ہوں۔
موبائل میں کمپنی کی جانب سے یہ سیٹنگز کی جاتی ہے کہ سب کچھ اس میں نارمل ہوں۔ آواز نارمل، لائٹ نارمل، باتوں کا والیم نارمل، تو مطلب سب کچھ اس میں نارمل انسٹال کئے جاتے ہیں۔ یہ اس لئے ہوتے ہیں کہ نارمل رہے گے تو موبائل محفوظ رہے گا۔ موبائل خراب نہیں ہوگا۔
ایک اہم چیز ہے جو ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے اور وہ ہے مال و دولت۔ ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس مال و دولت ہائی درجے میں موجود ہوں۔ یعنی مال و دولت ہم نے اپنا ایک سہارا بنایا ہوا ہے کہ یہ جتنا زیادہ ہوں اتنا ہمیں فائدہ ملے گا۔ اتنا ہم سکون سے جی سکے گے۔ لیکن یہ بات سو فیصد غلط اور بے بنیاد ہے۔
آپ دنیا کے سب سے امیر ترین شخص سے پوچھیں کہ آپ کے پاس دنیا کے تمام تر مراعات موجود ہیں، آپ کو کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہے۔ آپ سب کچھ خرید سکتے ہیں۔ پتہ ہے اس کا جواب کیا ہوگا۔ جواب یہ ہوگا کہ مجھے مزید مال و دولت چاہییے اس میں میرا گزارا مشکل ہے۔ مجھے اس سے بھی ہائی لیول کی مراعات چاہیئے۔ آپ مجھے بتائیں جب سب کچھ میسر ہو اور پھر بھی کمی محسوس کر رہے ہوں تو فائدہ کیا۔ انسان نارمل زندگی گزارے گا تو یہ بہتر ہوگا۔