Monday, 25 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sadiq Anwar Mian
  4. Normal Zindagi

Normal Zindagi

نارمل زندگی

زندگی کی مثال ایک گاڑی کی ہے۔ اپ گاڑی کو تیز چلائے گے تو گاڑی حادثے کی سبب بن سکتی ہے۔ گاڑی کو آپ نارمل سپیڈ سے چلائیں گے، تو ایک تو آپ اپنی منزل کو خیریت سے پہنچے گے دوسرا آپ کسی بڑے حادثے سے بچ جائیں گے۔ اسی طرح یہ زندگی ہے۔ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آتا ہے، لیکن آپ نے کسی بھی صورت میں ادھر سے ادھر نہیں ہونا، اپ نے بس لیول میں رہنا ہے۔ ہر کسی کی زندگی مختلف طریقوں سے گزر رہی ہے۔

کوئی امیری میں زندگی بسر کر رہا ہے تو کوئی غربت میں، کسی کا کیا کاروبار ہے کسی کا کیا کاروبار۔ لیکن بات زندگی گزارنے کی ہے۔ چاہے آپ جس بھی حالت میں ہوں۔ اپ ایک بڑے کاروباری شخصیت ہوں تو آپ کو اس کاروبار میں نارمل رہنا پڑے گا۔ اگر آپ حد سے تجاوز کرے گے تو آپ کو خسارہ ہوگا۔ اپ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ اپ نے چاروں طرف دیکھنا ہوگا کہ کاروباری کیسے جارہی ہے۔

اپ کاروبار کو اتنا بھی مت بڑھائے کہ آپ کو پتہ نہ چلے کہ میری امدن کتنی ہے، میں کتنا کماتا ہوں۔ اپ نے کاروبار میں نارمل رہنا ہے۔ کاروبار کو ایک ترازو کی طرح لیول میں رکھنا ہے۔ اپ خواہ جیسے بھی ہوں، آپ کو نارمل رہنے کی ضرورت ہر موڑ پر پڑے گی۔ اپ زندگی میں کسی بھی کام سے تجاوز کرے گے تو آپ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپ کی اولاد ہے تو آپ نے ان کے ساتھ نارمل میں پیش آنا ہے۔

اولاد پر نہ حد سے زیادہ سختی اور نہ حد سے زیادہ سستی کرنی ہے۔ اپ نے زندگی کی تمام پہلوؤں کو دیکھنا ہے۔ کہ کہیں کمی تو نہیں ہے۔ کسی طرف سے زیادتی یا کمی تو نہیں ہے۔ میں آپ کو ایک مثال پیش کر رہا ہوں۔ ایک موبائل ہے کمپنی نے بنائی ہے۔ تو اس موبائل میں کمپنی نے ایک سٹنگ رکھی ہوتی ہے۔ ایک نارمل ایک ہائی اور ایک بلکل نیچے۔ لیکن موبائل کمپنی والے یہ موبائل جب لاونچ کرتے ہیں اور آپ اس موبائل کو کھولتے ہیں، تو اس کی سٹنگ نارمل ہوتی ہے۔

یعنی سب کچھ نارمل ہوتی ہے۔ حالانکہ تینوں اپشنز موجود ہوتی ہے۔ لیکن کمپنی کو پتہ ہے کہ یہ نارمل سٹنگ نقصان دہ نہیں ہے اور کام بھی اچھی طرح سے کرتا ہے۔ تو بلکل ٹھیک اسی طرح مثال زندگی کی ہے۔ اپ نارمل گزارے گے تو آپ کو زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ بلڈ پریشر کا مثال دے رہا ہوں، جب بلڈ پریشر کا مریض ہوتا ہے تو اگر ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے تو بھی نقصان اور بلڈ پریشر گر جاتا ہے تو بھی نقصان ہے۔ جب نارمل ہوتا ہے تو وہ انسان اچھا محسوس کرتا ہے۔ زندگی کا معیار نارمل رکھنا چاہیئے۔ اپ نارمل زندگی گزارے گے تو آپ بہتر زندگی جی سکے گے۔

Check Also

Phone Hamare Janaze Nigal Gaye

By Azhar Hussain Bhatti