Monday, 25 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sadiq Anwar Mian
  4. Na 2 Siasi Sargarmiyan

Na 2 Siasi Sargarmiyan

این اے 2 سیاسی سرگرمیاں

ملک میں انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ملک کے تمام حصوں میں انتخابات کیلئے سیاست دان اپنی اپنی کمپین میں مصروف ہیں۔ ہر حلقے میں سیاسی پارٹیاں مختلف شمولیتوں اور جلسوں میں مصروف ہے۔ ہر پارٹی اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے اور سیاست کا بازار پورے ملک میں انتہائی گرم ہے۔ عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں۔ میرا تعلق چونکہ حلقہ این اے 2 سے ہے تو میں اپنے حلقے کے حوالے سے کچھ آپ کے ساتھ شیر کروں گا۔ ہمارے حلقے میں ہر سال سیاست میں بڑی تبدیلی آتی ہے۔ کبھی امیدوار کی شکل میں اور کبھی ایک گروپ کی شکل میں۔ ہمارے علاقے کی سیاست تھوڑی مختلف ہے۔ مختلف ایسی ہے کہ یہاں لوگ زیادہ تر پارٹی کو نہیں بلکہ ایک شخصیت کو پسند کرتے ہیں اور اسی کو ووٹ دیتے رہتے ہیں۔

ویسے تو ملکی لیول پر بھی یہ باتیں عام ہوتی جارہی ہے کہ ہر کوئی شخصیت کو ووٹ دے رہے ہیں۔ ہمارے حلقے میں اس سے بڑی تبدیلی آئی ہے۔ میں اگر بات کرو دو معزز ڈاکٹر صاحبان کی ڈاکٹر امجد علی خان، اور ڈاکٹر حیدر علی خان دونوں انتہائی قابل قدر سیاستدان ہیں۔ دونوں کی علاقے میں بڑے عزت ہے۔ ڈاکٹر امجد علی خان جو کہ کئی برسوں سے اس حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس حلقے میں تقریباً ختم ہوچکی تھی لیکن ڈاکٹر امجد علی خان کی دن رات کی محنت سے ڈاکٹر صاحب نے اس پارٹی کو ایک وجود دیا اور اس پارٹی کو زندہ رکھا۔

اگر آپ سوچے تو پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں اکثریت رکھتی ہے، لیکن ڈاکٹر امجد علی خان نے سخت محنت کرکے اس پارٹی کو زندہ رکھا۔ ڈاکٹر امجدعلی خان پارٹی کے علاوہ ایک سکن سپشلسٹ ڈاکٹر ہے۔ لیکن اس پارٹی کیلئے ڈاکٹر صاحب نے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ اپنے پیشے کو داؤ پر لگایا اور پارٹی کو بچایا۔ ڈاکٹر امجدعلی خان نے اس پارٹی کو یہاں اتنا مضبوط کرلیا تھا کہ ڈاکٹر حیدر علی خان بھی اس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اب اس الیکشن میں پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر امجد علی خان کو ٹکٹ دینے سے انکار کیا اور دونوں ٹکٹ ڈاکٹر حیدر علی خان کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈاکٹر امجدعلی خان نے کافی دنوں تک صبر کیا کہ شاید پارٹی ان کو بلائے گی لیکن پارٹی نے کچھ نہیں کہا اور خاموش رہے۔ ڈاکٹر امجد علی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ ڈاکٹر امجدعلی خان نے تحریک انصاف کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے بھی یہ فیصلہ کرلیا اور یہ کہہ دیا کہ میں نے پہلے بھی علاقے کی ترقی کیلئے سیاست کی ہے اور ائندہ بھی اس علاقے کی ترقی کیلئے سیاست کروں گا۔

ہمارے علاقوں میں جو سیلاب آئے تھے اس میں ڈاکٹر امجد علی خان نے اپنی مدد آپ کے تحت ان خاندانوں کے ساتھ مدد کی اور کالام جیسے علاقوں تک لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔ اس حلقے میں ڈاکٹر امجد علی خان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ڈاکٹر امجدعلی خان ایک انتہائی شریف النفس انسان، انتہائی خوش اخلاق انسان ہے۔ اس حلقے کے تمام سیاسی امیدواران قابل قدر ہے قابل عزت ہے۔

سب امیدوران ہمارے علاقے کی روشن مستقبل کیلئے سیاست میں قدم رکھے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر امجدعلی خان اس بار ایک نئے پارٹی میں شامل ہوئے ہے تو ہم ان سے امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر امجد علی خان اس حلقے کی عوام کی امنگوں پر پورا پورا اترے گے اور اس علاقے کی خدمت پہلے سے زیادہ کرے گے۔

Check Also

Kitabon Ka Safar

By Farnood Alam