Thursday, 14 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sadiq Anwar Mian
  4. Hamare Iman Ki Kamzoriyan

Hamare Iman Ki Kamzoriyan

ہمارے ایمان کی کمزوریاں

ہم سب میں بہت سی خامیاں موجود ہیں۔ کوئی بھی ہم میں سے ایمانی طور پر مکمل مضبوط نہیں ہے ایمانی طور پر ہم سب کے ایمان انتہائی کمزور ہوچکے ہیں۔ یہ ہمارے لئے تباہی کا سب سے بڑا سبب ہے۔ ہم روزانہ اپنے ایمان کی تول کرسکتے ہیں۔ ہم اپنے ایمان کا اندازہ بڑی آسانی کے ساتھ لگا سکتے ہیں۔ ہم اگر روز اپنے مصروفیات کو دیکھے تو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ایمان کمزور ہوچکے ہیں۔ ایمان کی مضبوطی ہماری ضرورت ہے۔ لیکن ہم نے کبھی اس کے بارے میں سوچا ہی نہیں ہے۔ ہمارا دھیان کبھی اس طرف گیا ہی نہیں ہے کہ ہم کتنے کمزور ہوچکے ہیں۔

میں آپ کو ایک مثال پیش کر رہا ہوں۔ اج میں نماز تراویح پڑھ رہا تھا تو جو امام تھا وہ اتنے جلدی نماز پڑھ رہا تھا کہ مجھ سمیت کسی کو پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ یہ کونسے الفاظ پڑھ رہا ہے۔ بس صرف اللہ اکبر کے ساتھ نماز جاری تھا۔ ہم اپنی الفاظ بھی پوری نہیں کرسکتے تھے۔ میں خود یہ سوچ رہا تھا کہ نماز کے بعد کوئی نہ کوئی امام سے ضرور کہے گا کہ نماز میں اتنی جلدی بھی نہیں چاہیئے۔ ٹھیک ہے نماز تراویح ہے لیکن اتنی جلدی بھی تو نہیں کرنی چاہیئے۔ جب نماز تراویح ختم ہوئی تو سب خوش تھے کہ واہ آج تو امام صاحب نے حد ہی کردی۔ بیس تراویح بیس منٹ میں مکمل کرلی۔ یہ ہے آج ہمارے ایمان کا معیار۔ کہتے ہیں کہ جب آپ نماز کو جلدی جلدی ختم کریں گے تو اس نماز کو ایک کالے کپڑے میں رکھ دیا جاتا ہے، اور اس نمازی کے منہ پر مار دیا جاتا ہے کہ یہ لوں تمہاری نماز جو تم نے ادا کی۔ نماز کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیں ڈر ہے کہ ہم جو نماز پڑھاتے ہیں کیا وہ قبول ہوگی بھی یا نہیں، لیکن نہیں ہم تو خوش ہے قبول ہوتی ہے یا نہیں ہمیں اس سے کیا ہم تو بس فارمیلیٹی پوری کر رہے ہیں۔

کہتے ہیں کہ قبر میں سب سے پہلے نماز کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ جب کوئی نماز میں پاس ہوجائے گا، تو اگے بھی وہ پاس ضرور ہوگا۔ نماز ہم سب پر فرض ہے۔ میں اکثر بڑے بزرگوں کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھتا ہوں، قسم اللہ پر میں بڑا پریشان ہوتا ہوں ان کی نماز کا طریقہ دیکھ کر۔ یعنی عمر کے اخری حصے میں ہوتے ہیں، اور نماز ایسے ادا کر رہے ہیں، کہ کسی کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ نماز ادا کر رہے ہیں۔ اور یہاں سب سے بڑی تباہی کی بات یہ ہے کہ کوئی امام بھی ان سے یہ نہیں کہتا کہ بابا آپ کے نماز کا طریقہ صحیح نہیں ہے۔ جب بڑے عمر کا بزرگ شخص نماز کے ساتھ مزاق کرے گا، اور اس کو موت آئے تو کیا حال ہوگا۔ کبھی ہم نے سوچا ہی نہیں ہے۔ بڑی تعداد میں اکثر لوگوں کو دیکھتا ہوں نماز پڑھتے ہیں تو نہ قیام صحیح، نہ رکوع صحیح، نہ قومہ صحیح، نہ سجدہ صحیح یعنی پوری نماز کے ساتھ ایک مزاق کر رہے ہوتے ہیں۔ اور ان میں اکثر تعداد بڑوں کی ہے۔ مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے جب میں بزرگوں کو دیکھتا ہوں اور وہ نماز ٹھیک طریقے سے ادا نہیں کرتے۔ ہم سب کے ایمان بلکل اخری درجے پر چلے گئے ہیں۔ یا اللہ ہمیں کامل ایمان نصیب فرمائے آمین۔

Check Also

Aik Aur Heera

By Tahira Kazmi