Thursday, 14 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sadiq Anwar Mian
  4. Haar Gaye

Haar Gaye

ہار گئے

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ جس میں دنیا کے تقریباً 20 ٹیمیں حصہ لے چکی ہیں۔ اس میں کچھ ٹیمیں نئی بھی ہیں۔ یعنی کرکٹ سے اتنا زیادہ با خبر نہیں ہے۔ ہم بات کریں گے اپنی ٹیم یعنی پاکستان کی۔ ہم جب چھوٹے تھے تو بچپن سے ہی ہمارا شوق تھا کرکٹ خود بھی کھیلتے تھے اور دیکھتے بھی تھے۔ بس یہی سنتے تھے کہ پاکستان ہار گیا۔ اس وقت ہمیں بہت تکلیف ہوتی تھی، ہم بڑے پریشان ہوتے تھے کہ پاکستان کیوں ہارا۔ اور جب انڈیا سے ہم ہارتے تو دکھ اور پریشانی اور بھی بڑھ جاتی تھی۔

یہ سلسلہ چلتا رہا اور آج تک ہم آگئے اور وہی الفاظ ہم استعمال کر رہے ہیں کہ پاکستان ہارگئے۔ یہ ہم نے بہت کم دیکھا کہ پاکستان میچ جیت گئے۔ انڈیا سے ہم برسوں سے ہارتے آرہے ہیں۔ انڈیا سے شکست ہمارے لئے کوئی خاص بات نہیں تھی لیکن پھر یہ تاریخ اور بھی شرمناک ہوگئی۔ جب 2007 کا ورلڈکپ تھا ویسٹ انڈیز میں تو ایک نئی ٹیم سامنے آئی تھی جس کا نام آئرلینڈ ہے۔ اس کے ساتھ جب پاکستان کا میچ ہوا ون ڈے میچ تھا اس میں آئرلینڈ کی نئی ٹیم نے پاکستان کو 131 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اور پاکستان سے وہی میچ آسانی سے جیت گئے۔

اسی سے یہ سلسلہ شروع ہوا اس سے پہلے بھی پاکستان خاص اور اہم میچز ہار چکا ہے۔ اب آتے ہیں حال کے ورلڈکپ کی طرف۔ پاکستان نے اپنا پہلا میچ امریکہ سے کھیلنا تھا۔ عوام خوش تھے کہ نئی ٹیم ہے پاکستان آسانی سے یہ میچ جیت جائے گا، لیکن جب ٹیم آمنے سامنے ہوئی تو امریکہ نے پاکستان کو ایسی شکست دی کہ ایک میچ میں ڈبل شکست دی۔ پہلے میچ ٹائی کر گئے پھر سپر اوور میں پاکستان کو دوبارہ شکست سے دوچار کردیا۔ قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ یعنی پاکستان کی مضبوط باؤلنگ اور بیٹنگ ان کے سامنے بے بس رہی اور میچ ہارگئے۔

قوم کا غصہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ پاکستان کا دوسرا مقابلہ سخت حریف انڈیا سے تھا۔ قوم کو جیتنے کی کوئی امید پہلے سے نظر نہیں آرہی تھی کہ پاکستان انڈیا کو شکست دے گا لیکن جب میچ شروع ہوا اور پاکستان نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کو صرف 120 رنز سے محدود رکھا، تو قوم کی امیدیں پھر سے جاگ گئے کہ پاکستان یہ ٹارگٹ آسانی سے پورا کرلے گا۔ جب پاکستان کی باری آئی تو وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح اڑ رہے تھے۔ اور اسی طرح پاکستان صرف 120 کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر کھلاڑیوں پر، کوچز پر، بورڈ پر اربوں کھربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، اور کارکردگی یہ ہے۔ قوم نے مطالبے شروع کئے ہیں کہ ہمیں کرکٹ نہیں چاہیئے ہمیں ایسی ٹیم کی کوئی ضرورت نہیں۔ ایشاء میں ایک نئی ٹیم افغانستان کی ٹیم آئی ہے۔ وہاں سفارش کلچر نہیں ہے تو ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم آج دنیا کی بہترین ٹیم بن گئی ہے۔ اور اس نے بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی بلکل ٹھیک نہیں ہے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس قوم پر ایک بوجھ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے اور توجہ اور پیسہ کرکٹ پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ بندے کو حیران کردیتی ہے۔ کرکٹ نے پاکستان کو کیا فائدہ دیا؟ کچھ بھی نہیں۔ جب کسی کام سے کوئی فائدہ نہیں ہوں، کوئی آمدن نہیں ہوں تو پھر کیا فائدہ۔ پاکستان کی ٹیم وہ واحد ٹیم ہے جو کسی ٹائٹل سے باہر ہونے کے بعد فیصلے کرتے ہیں کہ کون اچھا ہے کون برا ہے۔ ارے کوئی اچھا برا نہیں ہے پاکستان سے کرکٹ ختم کرنی کی ضرورت ہے۔ یہ پیسہ اگر صحت اور تعلیم پر لگایا جائے تو اچھی خاصی فائدہ مل سکتا ہے۔

ہمارے ملک کے صحت اور تعلیم کا نظام سب کے سامنے ہیں۔ کرکٹ پر مزید پیسہ لگانا صرف ایک جوا کھیلنا ہے۔ انڈیا دنیا کا وہ ملک ہے جو فلم اور کرکٹ سے پیسہ کماتا ہے۔ پاکستان کرکٹ پر پیسہ انڈیا سے زیادہ خرچ کرتا ہے لیکن کارکردگی صفر ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹ پر جو اربوں روپے خرچ ہوتا ہے یہ پیسہ تعلیم اور صحت پر لگانا چاہئیے۔ یہ باتیں بلکل فضول ہے کہ ہم کرکٹ میں یہ کریں گے وہ کریں گے یہ بلکل ایک دھوکہ ہے۔ کل کے میچ سے بلکل واضح طور پر ثابت ہوا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کرکٹ کے قابل ہی نہیں ہے۔

ہم کسی بھی کھلاڑی کو اچھا نہیں کہہ سکتے اگر اچھے ہوتے قابل ہوتے تو کم از کم 120 ٹارگٹ تو پورا کرتے۔ اس سے صاف ظاہر یہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کے طور پر نہیں بلکل سیاست کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس طرح پاکستان کی سیاسی کشیدگی ہے ٹھیک اسی طرح کرکٹ میں کشیدگی ہے اس سے بہتر ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کو ختم کیا جائے تو پاکستان کے خزانے پر بوجھ بھی کم ہوگا۔ عوام کو بھی کوئی ریلیف ملے گا۔

یہ باتیں بلکل فضول ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی، اس میں ہمارے عمر گزر گئی ہم بچے تھے ہار ہار کی باتیں سن رہے تھے اور اب تک وہی ہار ہار کی باتیں سن رہے ہیں۔ اس سے اچھا ہے کہ کرکٹ کو پاکستان سے ختم کردیا جائے۔

Check Also

Imran Khan Aur Chief Ki Zaati Jang

By Athar Rasool Haider