Monday, 25 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sadiq Anwar Mian
  4. Afghan Muhajreen

Afghan Muhajreen

افغان مہاجرین

صوبہ خیبرپختونخواہ میں میں عرصہ دراز سے افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ افغان مہاجرین میں سے بہت سے خاندان تقریباً برسوں سے یہاں آباد تھے۔ وجوہات یہ بتائے جاتے تھے کہ افغانستان حالت جنگ میں ہے اس لئے ہم خیبرپختونخواہ میں رہ رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں خاص کر پشاور میں جو بڑے بڑے کاروبار ہیں ان میں زیادہ تعداد افغانیوں کی ہے۔ یعنی بڑے کاروبار سے افغانستان کے لوگ ہی وابستہ تھے۔

اب حکومت پاکستان نے نے فیصلہ کرلیا ہے جو خیبرپختونخواہ میں جتنے بھی مہاجرین ہیں چاہے وہ جہاں سے بھی تعلق رکھتا ہوں، ان کو ڈیڈ لائن دی تھی 31 اکتوبر کی کہ وہ اپنے ملک کو واپس جائیں۔ خیبر پختونخوا میں آپ سب کو پتہ ہے کہ کئی عرصے سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک احسن اقدام ہے اور پاکستان کی حکومت مہاجرین کو آئینی اور قانونی طور پر واپس کر رہے ہیں۔

فارنر ایکٹ 1946 جو کہ ہندوستان میں پیش کیا گیا اور اس میں یہ واضح کیا گیا اس ایکٹ کے تحت حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ غیر ملکی کی انٹری، ان کی رہائش اور ان کی واپسی کا اختیار حکومت کو حاصل ہوگا۔ تو پاکستان نے قانون کے تحت یہ کام کیا ہے۔ پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں اس ایکٹ پر عمل کیا جارہا ہے۔ افغانستان والے گلے شکوے کر رہے ہیں کہ ہم واپس کر رہے ہیں اور ہمارے وہاں کوئی کاروبار نہیں ہے لیکن یہ باتیں ان کی عبس ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کی عزت کی ہے۔ افغانستان کے عوام کے ساتھ کبھی زیادتی نہیں کی ہے۔ ان کو ان کے حقوق دئیے گئے ہیں۔

پاکستان کی حکومت اور عوام نے افغانستان کو محبت دی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے ہے۔ پاکستان اس خطے میں امن چاہتا ہے۔ افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں جیسا برتاؤ کر رہے ہیں۔ افغان مہاجرین جاتے جاتے رو رہے ہیں وہ اس لئے رو رہے ہیں کہ انہوں نے یہاں سالوں گزارے ہیں اور جب کوئی کسی بھی جگہ میں کسی بھی ملک میں یا کسی بھی ملک کے عوام کے ساتھ زیادہ وقت گزارتاہے اور پھر جدا ہوتا ہے، تو تکلیف ضرور ہوتی ہے۔

پاکستان نے خطے میں ہر ملک کو امن کی تلقین کی ہے۔ پاکستان اپنے ملک میں بھی اور خطے میں دیگر ممالک میں بھی امن کے خواہاں ہے۔ افغانستان افغانیوں کا اپنا ملک ہے۔ ہم پاکستانی جب دوسرے ممالک جاتے ہیں تو ہم دوسرے ملک کو اپنا نہیں کہہ سکتے ہمارا اپنا ملک پاکستان ہے۔ ہم پاکستان کیلئے امن کی دعائیں کریں گے۔ پاکستان میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کو جو عزت دی گئی ہے دنیا کے کسی کونے میں نہیں دی گئی۔ کرکٹ کے میدان میں بھی یہ ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے۔ پاکستان پوری دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیں۔

Check Also

Riyasat Ba Muqabla Imran Khan Aur Do Number Inqelabi

By Nusrat Javed