Friday, 29 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Fazal Hadi
  4. Aamir Liaquat Hussain

Aamir Liaquat Hussain

عامر لیاقت حسین

ہزار اختلاف اپنی جگہ لیکن ہم نے ایک ہیرا کھویا شائد پھر وہ طنز ومزاح کے پروگرام کوئی دوسرا اس طرح پیش نہ کرسکے۔ ایک وقت تھا جب میرا آئیڈیل عامر لیاقت حسین تھا۔ اور وہ وجہ صرف یہی تھی کہ جب وہ ایک ٹی وی شو کر رہا تھا۔ جس کانام عالم آن لائن بہت مقبول ترین شو تھا۔ میں بہت شوق سے دیکھتا تھا۔ جس میں انہوں نے ہر مکتب فکر کے علماء کو اکٹھے بٹھاۓ ہوۓ تھے۔

وہ اس پروگرام میں اس بات پر زور دے رہے تھے۔ کہ کیوں نہ سب علماء اکٹھے ہو جائیں۔ اور یہ جو ناسور فرقہ پرستی ہے، جو ہمارے ہاں پایا جاتا ہے۔ جس نے ہماری مسجدوں شہروں گلیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ جس میں ایک بھائی ایک فرقے کا تو دوسرا بھائی دوسرا فرقہ حق سمجھتا ہے۔ ہم ایک دوسرے کے مسجد میں نہیں جاسکتے۔

ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے کسی کو مشرک تو کسی کو بدعتی ٹھراتے ہیں۔ روزانہ جھگڑے اور محتلف مجالس میں ایک دوسرے کیخلاف نازیبا الفاظ اور گالیاں دیتے ہیں۔ ہر جگہ مناظروں کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے ٹی وی شو میں بہت سے مکاتب فکر کےعلماء کو اس بات پر آمادہ کیا کہ اس طرح کے فساد کی حمایت نہیں کرینگے اور بہت سے علماء بھی اس عالم آن لائن کے پروگرام کےمداح تھے۔

بہت جوشیلے تقریر کیساتھ لوگوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرتے تھے۔ عامر لیاقت حسین مذہب سے بہت گہرا لگاو تھا۔ جب بھی حضرت محمد ﷺ کا جب بھی تعریف کرتے بڑے ادب سے میٹھے بھرے لہجےمیں کرتے نعت خوانی بہت خوبصورت آواز میں کرتےتھے۔ اکثر پروگرامز میں طنز ومزاح سے حاضرین کی چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر لاتے۔

ایک بہترین سوشل ورکر بھی تھے، بہت سے فلاہی کاموں میں حصہ لیتے تھے۔ میں نے ان کے ٹی وی شو میں ان غریب اور بے سہارہ لوگوں کو بھی دیکھا ہے، جن کیلۓ عامر لیاقت حسین نے آواز اٹھائی اور ان کے پروگرام کی وجہ سے بہت سے مالی معاونت ہوئی اور انکی تقدیر بدلی عامر لیاقت سے اختلاف اپنی جگہ لیکن جس طرح مظلوموں کیلۓ آواز اٹھائی وہ دوسرے کبھی نہ اٹھا سکے۔

جب بونیر کی ایک بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی بہترین انداز میں ان کی اسمبلی فلور پر ان بچی کی وکالت کی اور انصاف کیلۓ روۓ، اپنی ہی حکومت پر باربار تنقید کی، انسان گناہوں کا پتلا ہے لیکن اللہ تعالی بھی عفور رحیم ہے۔ عامر لیاقت حسین شاعری بہت بہترین انداز میں کیا کرتے تھے۔

ایک نامور مذہبی سکالر تھے۔ انہوں نے ایم این اے سیٹ بھی چھوڑی اور ساتھ ساتھ ملک چھوڑنے کا بھی کہا۔ کیونکہ ان پر بہت سنگین بہتان لگائے گۓ۔ حتی کہ ان کی برہنہ ویڈیوز کو بھی شیئر کردیا وہ ڈیپریشن کا شکار رہے۔

Check Also

Aik Sach

By Kashaf Mughal