Friday, 29 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Fatima Khan
  4. Ustadon Ka Aalmi Din

Ustadon Ka Aalmi Din

استادوں کا عالمی دن

انسان دنیا میں کبھی بھی تنہا وقت نہیں گزارتا ہمیشہ کچھ رشتوں کے ساتھ جڑا رہتا ہے۔ ان میں سے کچھ رشتے خونی ہوتے ہیں جبکہ چند ایک اخلاقی، روحانی اور معاشرتی طور پر بنتے ہیں۔ ان میں سے ایک رشتہ اُستاد کا بھی ہے۔ اُستاد کو معاشرے میں روحانی والد کا درجہ حاصل ہے۔ کیوں کہ دنیا میں والدین کے بعد بچے پر اگر کسی کی زمیداری عائد ہوتی ہے تو وہ معلم یعنی ایک اُستاد ہی ہے۔ اُستاد ہی ہمیں دنیا میں رہنا سہنا سیکھاتا ہے۔

ایک اُستاد بنّا اس کا مرتبہ حاصل کرنا کوئی عام بات نہیں اُستاد قوم کا وہ چمکتا ہوا ستارہ ہوتے ہیں جن سے کوئی بھی قوم ترقی کی راہوں پر با آسانی گامزن ہوسکتی ہے۔

استاد وہ ہے جو اپنے شاگرد کو ہر اچھی بُری بات بتاتا اور اس کو اس ہی کی طرح سمجھتا ہے۔ ایک اُستاد ہی تو ہوتا ہے جو اپنے شاگرد کی کامیابی کا راز ہوتا ہے، ایک اُستاد ہی تو ہوتا ہے جو اپنے شاگرد کو ہمیشہ حوصلہ دیتا ہے کبھی اس کو کسی چیز کے لئے یہ نہیں کہتا کہ تم نہیں کرو، تم سے نہیں ہوگا یا تم نہیں کر سکتے بلکہ اس کو ہمیشہ کامیابی کی سیڑھی دیکھتا ہے، وہ اُستاد ہی تو ہوتا ہے جو روز صبح اٹھ کے اپنے دکھ سکھ، اپنی پریشانیاں سب رد کرکے اپنے چہرے پر روشنی اور خوشی لے کر آتا ہے صرف اپنے طالبِ علموں کی وجہ سے، اپنا علم باٹتا ہے۔

اپنے تمام طالبِ علموں کو اُمید کی کرن دیکھاتا ہے۔ جس سے اس کے شاگردوں میں جستجو، حوصلہ، آگے بڑھنے کی لگن اور اپنے شاگرد جیسا بنےّ کی اُمنگ پیدا ہوتی ہے۔

آج اُستادوں کا عالمی دن ہے۔ اللہ میرے تمام اساتذہ کو ہمیشہ قائم و دائم، خوش اور میرے ساتھ رکھے آمین ثم آمین۔

میری طرف سے تمام اساتذہ کو ان کا دن بہت بہت مبارک۔

Check Also

Pak French Taluqat

By Sami Ullah Rafiq