Saturday, 05 October 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Fatima Khan
  4. Social Media

Social Media

سُوشل میڈیا

آج کل کے جدید دور میں سُوشل میڈیا کا استعمال بہت عام اور بے حد مُفید سمجھا جاتا ہے کچھ لوگوں کی سوچ ہے کہ اس کے بغیر اب زندگی مشکل ہی نہیں نہ ممکن ہے اور کچھ لوگ اس بات کا اختلاف کرتے ہوئے یہ سوچ رکھتے ہیں کہ پہلے کا بھی تو دور تھا اس میں بھی لوگ سُوشل میڈیا کے بخیر زندگی گزارتے تھے اور وہ دور آج کے دور سے قابلِ بہتر تھا۔

میری سوچ یہ ہےکہ آج کل ہم جدید دور میں جی رہیں ہیں تو ہمیں اپنی چیزوں کا انتخاب بھی جدید کرنا چاہیے۔ چونکہ سُوشل میڈیا کا استعمال بھی جدید دور کی اِیجادات میں سے ایک ہے جو اب انسانی ضرورت بن چکی ہے۔ لوگ اس سے پیسے کما رہے ہیں، گھر بیٹھے اپنے پیاروں سے رابطے قائم کر رہیں ہیں، تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس ہی کے ساتھ ساتھ مزید ہنر سیکھ رہے ہیں۔

سُوشل میڈیا کا استعمال مفید ہے شرط یہ کے ہم اس کو مثبت طریقے سے استعمال کریں۔ مگر افسوس! ہمارے معاشرے کا ایک بڑا اور اہم علمیہ یہ ہے کہ یہاں ہر چیز کے منفی استعمال کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جبکہ یہ سراسر غلط ہے۔ اس ہی طرح سُوشل میڈیا کا بھی لوگ کافی حد تک منفی استعمال کررہے ہیں اور اس کے ذریعے لوگوں کو نقصان پہنچا رہیں ہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بھی تباہ کر رہیں ہیں۔ مختصر یہ کہ ہر چیز کا مثبت استعمال ہی ہماری زندگی کو بہتر سے بہترین بنا سکتا ہے اور معاشرے میں ہمیں ایک مقام اور مرتبہ بھی حاصل کرا سکتا ہے۔

ہمیں چاہیے کہ ہم سُوشل میڈیا کا مثبت طریقے سے ہی استعمال کریں تاکہ ہم اس سے با آسانی رسائی حاصل کرسکیں۔ نہ کے اس سے لوگوں کو نقصان پہنچائیں جو آگے جاکر ہمارے خود کے لئے بھی نقصان کا باعث بن جائے۔

Check Also

Salam Ustad, Rehbar Aur Hamdam

By Aisha Fawad