Saturday, 05 October 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Fatima Khan
  4. Khoobsurti

Khoobsurti

خوبصورتی

خوبصورتی ایک ایسی نعمت ہے جو اللہ ہر کسی کو نہیں دیتا لیکن جسکو وہ اس نعمت سے نوازا دیتا ہے وہ انسان اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھ بیٹھتا ہے حلانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ یہ سراسر غلط ہے لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم کہ خوبصورتی تو وہ ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے، خوبصورتی تو اس چیز کا نام ہے جو صاف و شفاف ہوتی ہے گویا اس پے غرور یا تکبر کیسا؟ لکین صد افسوس کہ لوگ ہمارے معاشرے میں اس بات کو نہیں سمجھتے (وہ سمجھتے ہیں ہم خوبصورت ہیں اور بہت اچھے ہیں تو سامنے والا بد صورت ہے اور وہ ہم سے کم تر ہے) جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔

اللہ ربّ العزت نے اپنے ہر مسلمان بندے کو کس نا کسی قسم کی خوبصورتی سے نوازا ہے اب گویا وہ شکل کی خوبصورتی ہو، فطرت کی خوبصورتی ہو، مال و دولت کی خوبصورتی ہو، عیش و آرام کی خوبصورتی ہو یا کسی اور قسم کی خوبصورتی ہو جسے انسان دل سے ظاہر نہیں کرسکتا۔ اللہ نے کسی بھی انسان کو محروم نہیں رکھا بس اچھے اور بُرے وقت کا انتظار انسان کے اوپر فرض ہے!

انسان کو چاہیے کہ وہ کتنا بھی خوبصورت کیوں نہ ہو یا کسی بھی قسم کی خوبصورتی اس کے اندر موجود کیوں نہ ہو لیکن اس کو کسی بھی طرح کا غرور یا تکبر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ خوبصورتی تو اللہ کی دیِن ہے اور جس طرح اللہ اپنے بندوں کو کسی بھی چیز سے نوازتا ہے اُس ہی طرح وہ چیز اُس سے چھین بھی لیتا ہے اور پھر اُس شخص کے پاس افسوس کے علاوہ کچھ نہیں بچتا اللہ ہر انسان کو خوبصورت بنا سکتا ہے۔

لیکن وہ کہتے ہیں نہ اللہ جسے چاہے دے اور جسے چاہے نہ دے۔

Check Also

Israel Mein Americi Safeeron Ki Taenati Ka Miyaar

By Wusat Ullah Khan