Tuesday, 14 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Faizan Khurram/
  4. Sakoon

Sakoon

سکون

آج کے اس بے سکونی کے دور میں نیند بڑی نعمت ھے اور بڑے عذاب میں ھے وہ شخص جو سو نھیں سکتا، اور جسے آج کے دور میں تم سکون سے سوتا پاؤ اسکے پاس ھو جاؤ کیونکہ جو آج بھی سو لیتا ھے نا وہ اللہ والا ھے کیونکہ سکون صرف اللہ والے کو ھوتا ھے۔ اور اللہ والا خود باعثِ سکون ھوتا ھے۔ لیکن کیا ہم تم اللہ والے ھیں؟ رسماً مذہباً تو ضرور ھیں اسکے علاوہ نھیں۔

آہ نادانو، قرآن پڑھو تو پتہ چلے تم کو۔۔ قرآن تو حرف با حرف سکون ھے ارے قرآن تو ہر حرف پر غم پیتا ھےاور جامِ سکون عطا کرتا ھے کبھی اسے پڑھنے کا حق تو ادا کرو۔ لیکن حق ادا کیا کریں ہم لوگ؟ ہم تو فرض ادا نھیں کرتے! فرض بھی معاف جناب آپ لوگ تو کسی غریب کا قرض بھی ادا نھیں کرتے، نہ قرض ادا کرتے ھیں نہ کسی غریب کو اپنے قرض سے رھا کرتے ھیں۔۔ جب ہم ھی سکون نھیں لینے دیتے کسی غریب کو تو ہمیں سکون کہاں سے آئے؟

سوچو۔۔ نھیں آج بیٹھے سوچو۔۔ سوچ لو۔۔!

ہاں کیا ھوا؟ بس؟

ہم لوگ تو سوچ بھی سکون سے نھیں سکتے۔۔ آگے اللہ مالک ھے پھر۔۔

مالک تو اللہ ھی ھے پُترو۔۔! بلکہ مُلک۔۔ مِلک سب کچھ اسی کا۔۔ ہم تو خلق ھیں اور زمین کا فلک ھیں۔۔!

سکون بھی کرلے یار۔۔ ابھی بات کر رھا ھوں نا۔۔

ہاں پوچھ، پہلے آپ پوچھو کیا مسئلہ ھے؟ کِس سوال نے بے سکون کردیا تجھے؟

نھیں اوئے۔۔ یہ کوئی بات نھیں، سادہ سی بات سن لو، "سکون دے دو۔۔ سکون لےلو" سکون چاھیئے تو باعثِ سکون ھوجاؤ۔

پُتر یہ سب دماغ کا خلل ھے، جوتجھے اتنی سی بات نھیں کرنے دے رھا۔۔ بلکہ سوال ھی سوال ھیں اور جواب ھی جواب ھیں پھر بھی تُو نھیں مان رھا۔

جب اتنی سی بات نھیں مان سکتا تو پھر موت بھی تیرے لیئےبے سکونی ھی لائے گی، جسکو مر بھی سکون نہ آیا تو اسکا مرنا بےکار بلکہ اسکی"ایسی زندگی حرام جو مرنے کے بعد بھی سکون نہ دے"۔۔

آج محاسبہ کرلو – بلکہ یہاں سے محاسبہ کر کے اٹھو۔ زیادہ نھیں

بس اب تک کی زندگی کا

flash back

چلاؤ اور اسمیں کوئی ایسی بات اور حادثہ ڈھونڈ لو جو تمہارے لیئے بعد از موت بے سکونی لائے گا۔۔ اس فالٹ کو ریپئر کرلو، بس۔۔ محبوبِ الہیٰ ﷺکئ محبت آباد کرلو یہ بھی سکون بخش بلکہ سکونِ کامل ھے۔

ورنہ حضورﷺ کی محبت کے بغیر دل برباد اور جاہل ھے اور یہ بھی سن لو بربادی باعثِ عبرت اور جہالت باعثِ دِقت ھے اور جاہل اور علم والے برابر نھیں۔

یہ بات پلے باندھ لو کہ جسکو حضورﷺ سے محبت نھیں وہ جاہل ھے بلکہ جاہلِ مطلق ھےاور جسے حضؤرﷺ کی محبت مل گئی اسے ولائت مل گئی اور ولی کبھی جاہل نھیں ھوسکتا بلکہ وہ علمیت میں ھے۔

سمجھے او کچھ؟

اب ولی کا علم کیا ھے؟ یہ نئی بات ھے۔۔ صرف اتنا سنو جو فائدہ دے، زیادہ لےکر کسی اور کو محروم نا کرو۔۔ بلکہ حسبِ توفیق علم لو اور اسے عمل میں لاؤ۔۔

ولی کاعلم ایک الگ موضوع ھے ھاں ایک علم کی بات بتائے دیتا ھوں۔

ولی جہاں سے گزر جائے یا جہاں ٹھر جائئے وہ راستے اور چوراھے باعثِ سکون بن جاتے ھیں، اجنبی بندہ ایسی جگہ پر عجیب سی حالت میں چلا جاتا ھے جیسے کوئی پُرانا تعلق ھو اس جاہ سے۔۔ یہ ھے ولی یہ ھے صوفی۔۔ کا مقام۔۔

جناب ولی کی بات بھی باعثِ سکون بنتی ھے چاھے کرلو یا سن لو۔

اللہ آپکو باعثِ سکون کرے۔۔

Check Also

Khaala

By Mubashir Aziz