1.  Home/
  2. Zaara Mazhar/
  3. Rang, Print Aur Lakerein Bolti Hain

Rang, Print Aur Lakerein Bolti Hain

رنگ، پرنٹ اور لکیریں آپکی شخصیت میں بولتی ہی ہے۔آپکی پسند اور آپکی شخصیت کو دوسروں کے آگے کتاب کرتی ہے۔ رنگوں کا انتخاب پہننے والی شخصیت تک جاسوسی کی رسائی دیتا ہے۔صرف رنگ پہننے سے آپکی شخصیت جامع لگتی ہے۔ جبکہ پرنٹس آپکی شخصیت کو منتشر کر دیتے ہیں۔ اسی طرح پرنٹس کے درمیان آڑی، ترچھی، عمودی اور افقی لکیریں بھی شخصیت کو بیان کرتی ہیں۔ بلکہ شخصیت میں بولتی ییں۔

چہرے کی طرح ہمارے جسمانی نقوش اور خد و خال بھی اہمیت رکھتے ہیں جو رنگوں اور پرنٹس کے انتخاب سے اِن ہینس ہوتے ہیں بعض پرنٹس ہمیں اچھے تو لگتے ہیں لیکن وہ ہمارے جسمانی نقوش سے میل نہیں کھاتے اس لئے وہ ہمارے لئے نہیں ہوتے بس دوسروں کو پہنے دیکھ کر آنکھیں سینک لینی چاہئیں ایسے پرنٹ پہن کر ہم خوبصورت نہیں لگتے۔پھولوں والے پرنٹ عموماً دیکھنے والے پہ خوشگوار اثر چھوڑتے ہیں۔

آپکی شخصیت پھولوں کی طرح بھینی بھینی، کھلی کھلی اور دلکش لگتی ہے۔ جیومیٹریکل اور گنجلک پرنٹ آپکی شخصیت کا تاثر بننے نہیں دیتے بلکہ دیکھنے والے کو پرنٹ اور آپکی شخصیت میں ہی الجھا دیتے ہیں۔ تاہم لباس کی مناسب تراش خراش بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔گلابی، آسمانی فیملی کے رنگ ٹھنڈا میٹھا تاثر دیتے ہیں۔ جبکہ کالا رنگ شخصیت کو گہرا اور گھمبھیر تاثر بخشتا ہے اور شخصیت جامع و مکمل لگتی ہے۔

سفید رنگ پہن کر ہر انسان اندر باہر سے پاکیزگی اور نفاست کا تاثر دیتا ہے دیکھنے والوں کو باوضو ہونے کا تاثر دیتا ہے۔ لال رنگ کے ملبوسات پسند کرنے والے زندہ دل ہوتے ہیں۔ دیگر گہرے رنگ پسند کرنے والے متجسس شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔آئس کریم کلرز ٹھنڈک اور نفاست کا تاثر دیتے ہیں جبکہ گولے گنڈے جیسے تیز اور چھچھلتے ہوئے رنگ میلے ٹھیلے اور مزاج کی رنگینی کی چغلی کھاتے ہیں جو سامنے والے کو خواہ مخواہ متوجہ کریں ۔

پہننےوالے کی کم علمی اور ان پالشد طبعیت کے عکاس ہوتے ہیں جو زندگی کو بغیر کسی پابندی کے صرف جینا چاہتے ہیں۔ تیز رنگوں کے چیختے چلاتے پرنٹس آپکی شخصیت کی گھمبھیرتا کو کھا جاتے ہیں۔ تیز رنگ ماحول جاذب ہوتے ہیں اور موسمی اثرات اپنے اندر جذب کر کے موسم کو ملبوس میں ضم کر لیتے ہیں۔ اسی لئے گرمیوں میں ہلکے رنگ اور سردیوں میں تیز رنگ پہنے جاتے ہیں۔

عمودی لکیریں آپ کو سیدھا اور سمجھ میں آنے والا شخصی تاثر دیتی ہیں قد کھڑا کھڑا، چاق چوبند اور لمبا لگتا ہے جبکہ افقی لکیریں آپ کا قد چھوٹا کر دیتی ہیں شخصیت بیٹھی ہوئی اور گرد باد جیسی لگتی ہے۔ ملبوس کے لئے ترچھی لکیروں کا انتخاب بھی آپکی شخصیت کو الجھا دیتا ہے ایسے لباس ایک دو بار سے زیادہ پہنے نہیں جا سکتے۔ ڈاٹس پسند کرنے والے بڑے جولی اور قدرے بچگانہ شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ جنہیں آس پاس اور دنیا کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی خود میں مگن اور خوش رہنے والے ہوتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی باتیں انہیں تنگ نہیں کرتیں۔ انکی ذہنی اڑان زیادہ وسعت نہیں رکھتی اپنے حال میں مست ملنگ رہتے ہیں۔

گندے، بد رنگے، میلے کچیلے اور مسلے ہوئے ملگجے ملبوسات آپکے سست طبعیت ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ایک ایسی شخصیت جو مست الست ہو، جس پہ کوئی ذمہ داری ڈالی نہ جا سکے۔تو آئیے آج ایک نظر اپنی اپنی شخصیت پہ ڈالیں۔

Check Also

Cholistan Ki Ardas Aur Behis Hukmran

By Mazhar Khokhar