Tuesday, 16 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Mansoor Nadeem/
  4. Saudi Arab Mein Cinema o Theater Ka Baqaida Taleemi Nizam

Saudi Arab Mein Cinema o Theater Ka Baqaida Taleemi Nizam

سعودی عرب میں سیمنا و تھیٹر کا باقاعدہ تعلیمی نظام

سعودی عرب نے باقاعدہ سینما Cinema، آرٹ Arts اور تھیٹر Theater کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس کے لئے دارالحکومت ریاض شہر میں موجود امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں میڈیا اور کمیونیکیشن Media & Communication کی فیکلٹی Faculty آئندہ سال سینما اور تھیٹر گریجوایشن متعارف کرائے گی۔

اس سے پہلے سعودی عرب میں میوزک اتھارٹی نے وزارت تعلیم کے تعاون سے اسکولوں میں موسیقی، کو غیر نصابی سرگرمی کے طور پر "میوزیکل کلچر" Musical Culture کے نام سے شروع کر دیا ہے۔ یہ پروگرامز سعودی وزارت تعلیم کے "مائی سکول" My School's کے پلیٹ فارم سے شروع کئے ہیں، وہ طلباء جو موسیقی میں دلچسپی رکھتے ہوں انہیں اسکی بنیادی معلومات اور موسیقی میں مہارت فراہم کی جائیگی اور بین الاقوامی موسیقی کے بارے میں بھی معلومات مہیا کی جائیگی۔

یہ پلیٹ فارم My School مختلف النوع عنوانات پر مشتمل ہوگا جو موسیقی کے متعلق تکنیکی تصورات، نظریات اور قواعد کی تفصیلی وضاحت کے ساتھ، مختلف موسیقی کے آلات، ان کی درجہ بندی، صنعت اور موسیقی کی تکنیک کے انتخاب کے علاوہ میوسیقی کی دنیا کی معروف جیڈ و قدیم شخصیات، اور خصوصاََ عرب دنیا اور سعودی عرب میں موسیقی ورثے پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ ورچوئل اسباق Virtual lessons کے لئے وزارت تعلیم نے My School کے نام سے ایک ایپلیکیشن بھی بنائی ہے۔

اس کے علاوہ امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی جس طرح تھیٹر اور سینما کے لئے گریجوایشن کی ڈگری کا آغاز کر رہی ہے یہ سلسلہ پورے سعودی عرب کی تمام یونیورسٹیوں میں شروع کیا جائے گا۔ امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے فیکلٹی سینما اور تھیٹر گریجویشن پروگرام کو آخری شکل دے دی ہے۔ یہ سعودی وژن 2030 میں شامل ثقافتی تفریحاتی اور تکنیکی شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی مہم کو باقاعدہ تعلیمی فروغ کی مہم کا حصہ ہے۔

جسے مقامی لوگوں کے لئے تعلیم کے شعبے میں ثقافتی سرگرمیوں اور تعلیمی پروگراموں کا حصہ بنایا جا رہا ہے، جس میں سعودی وزارت ثقافت اور وزارت تعلیم کے معاہدے کے تحت ہی فروغ دیا جائے۔ سینما اور تھیٹر گریجواشن کے پروگرامز کو دنیا بھر کے بہترین ماہرین نے جدید ترین بین الاقوامی تجربات کی مدد سے تھیٹر اور سینما گریجوایشن کا نصاب تیار کروایا گیا ہے ایک اچھی خبر پاکستان میں بھی ہے کہ جہاں موسیقی کے لئے باقاعدہ سندھ کی صوبائی حکومت نے پہلے بار اساتذہ اور تعلیمی ڈگری کا اعلان کیا ہے۔

Check Also

Iran Israel Jang

By Mubashir Ali Zaidi