1.  Home
  2. Blog
  3. Sadiq Anwar Mian
  4. Chand Raat Aur Hawai Firing

Chand Raat Aur Hawai Firing

چاند رات اور ہوائی فائرنگ

رمضان المبارک جو کہ برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ کہلاتا ہے۔ اور اس مہینے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ باقی گیارہ مہینوں سے افضل مہینہ ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان اس مہینے میں عام دنوں کی نسبت زیادہ عبادات کرتے ہیں۔ اس با برکت مہینے میں نفل عبادت فرض اور فرض عبادت ستر میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

ہم الحمداللہ پورے رمضان المبارک کے مہینے میں کافی حد تک عبادات کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو تھکاتے ہیں اور وہ اس لئے تاکہ اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہوجائے اور ہماری مغفرت اس مہینے کے ذریعے ہوجائے۔ اب چونکہ یہ با برکت مہینہ جانے والا ہے اس میں بس کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ ہم سب خوشی کا اظہار تقریباً شروع کر چکے ہیں۔

بازاروں میں لوگوں کی رش لگا ہے اور عید کی تیاریاں شروع ہوگئی ہے۔ رمضان المبارک کے گزرنے کے بعد اللہ تعالٰی نے مسلمانوں کیلئے ایک خوشی کا دن رکھا ہے اسے ہم عید کہتے ہیں۔ اور اس آنے والی عید کو عیدالفطر کا نام دیا گیا ہے۔ یقینا یہ خوشی کا موقع ہوتا ہے۔ ہم سب مسلمان اپنے لئے اپنے بچوں کیلئے نئی نئی چیزیں بازاروں میں خریدتے ہیں۔

اس عید کو منانے کیلئے ہمیں کچھ تعلیمات دی گئی ہیں۔ اسلام نے اس کو منانے کا طریقہ بتایا ہے۔ لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اس طریقے سے ہٹ کر یہ خوشی مناتے ہیں۔ جب چاند رات آتی ہے تو ہم آتش بازی شروع کرتے ہیں۔ اس آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے کئی افراد مر جاتے ہیں۔ یعنی وہ افراد اس کا نشانہ بنتے ہیں جس نے اس عید کیلئے کافی امیدیں لگائے ہوتی ہے۔ بعض دفعہ کئی افراد زخمی ہوجاتے ہیں۔

ہم اگر اس پر غور و فکر کر یں تو کیا یہ ہم سب کا حق نہیں کہ ہم اس عید کو دیکھیں اس عید موقع سے لطف اٹھائے۔ عید چونکہ خوشی کا موقع ہے لیکن ہماری غلطیوں کی وجہ سے یہ موقع ہم اکثر غم میں بدل دیتے ہیں۔ ہوائی فائرنگ ایک تو سب سے بڑا گناہ ہے اور دوسرا پیسوں کا ضیاع ہے۔ ہم کیوں کسی کی خوشیوں کو غم میں بدلے، ہم کیوں کسی کے عید کو پھیکا کردیں۔ ہم اگر چاند رات پر فائرنگ کرتے ہیں تو ہم آپنے وہ رمضان المبارک والے اعمال بھی داؤ پر لگاتے ہیں۔

پورا مہینہ ہم عبادت کرتے ہیں اور پھر صرف ایک ہی رات میں اپنے پورے مہینے کے عبادت کو آگ لگاتے ہیں۔ اس عید کی خوشیوں پر ہم سب مسلمانوں کا حق ہے۔ لہذا ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیا جائے۔

Check Also

Jahannam Ki Air Conditioning Ka Theka (24)

By Hamid Ateeq Sarwar