1.  Home
  2. Blog
  3. Sadiq Anwar Mian
  4. Bijli Billon Mein Azafi Tax

Bijli Billon Mein Azafi Tax

بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس

پاکستان میں آج کل تقریباً ہر دوسرا شخص پریشان ہے۔ ہر شخص زندگی سے تنگ ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ ایک طرف مہنگائی ہے تو دوسری طرف بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز لاگو کر دئیے گئے ہیں۔ حکومت نے عوام کو جانور سمجھ کر رکھا ہے۔ جو بھی سیاستدان آتا ہے صرف اپنی پیٹ بھرتا ہے اور چلا جاتا ہے۔

عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور پورا ملک روڈو پر نکلا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہم مزید اس ظلم کو برداشت نہیں کرسکتے۔ حال ہی میں جو بجلی بل آئے ہیں اس میں حکومت نے بے تحاشہ اضافی ٹیکسز لاگو کی ہے جو عوام کی برداشت سے باہر ہے۔ عوام نے آخری فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم یہ بل ہرگز ادا نہیں کریں گے۔ خواہ کوئی بھی آئے کوئی بھی کہے لیکن پورے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اضافی ٹیکسز کے ساتھ موجودہ بل ہر گز ادا نہیں کریں گے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کل اجلاس بھلایا اور سارے افسران کو اکھٹا کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفننگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ تمام واپڈا افسران کے فری بجلی فراہمی آج کے بعد معطل ہوگی۔ اس کے بدلے ان افسران کی تنخواہوں میں قدرے اضافہ کیا جائے گا۔ کراچی سے خیبر تک تمام عوام نکلے ہیں۔ اور صرف ایک آواز کرتے ہیں کہ ہم مزید یہ بل ادا نہیں کریں گے۔ عوام کا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔ یہ احتجاج پہلے ہونا چاہییے تھا لیکن پتہ نہیں عوام کیا سوچتے تھے عوام کس کو دیکھ رہے ہیں۔

میرے خیال سے عوام یہ سوچ رہے تھے کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں جیسے کردار ادا کریں گے لیکن ریاست نے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا۔ عوام کو آخر پتہ چل ہی گیا کہ اگر حق چھیننا ہے تو خود نکلنا پڑے گا۔ حق کی جنگ ہے خود لڑنا پڑے گا۔ عوام نے میدان میں کود کر میدان مار لیا ہے۔ بس یہی طریقہ ہے اپنے حق حاصل کرنے کا۔ اس میں کوئی مشکل نہیں ہے ہر چیز عوام کی ہاتھ میں ہے۔ یعنی اس ملک کی طاقت یہ عوام ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ عوام کو اپنے طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔

آج عوام نے یہ مان لیا کہ اگر اس ملک میں کوئی طاقتور ہیں تو وہ اس ملک کی عوام ہیں۔ میں سمجھتا ہوں بات یہاں پر نہیں چھوڑنی چاہئیے۔ اس ملک میں جو بھی ظلم کر رہے ہیں سب کے خلاف نکلنا پڑے گا۔ بات صرف بجلی کی نہیں ہے۔ اگر حکومت بجلی کی قیمت کم کریں تو دوسری جانب اور چیزوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ عوام کو حکومت کے ساتھ ہر چیز کا حساب کرنا چاہئیے۔ اگر عوام نے یہ احتجاج صرف اس بات پر ختم کی کہ انہیں بجلی سستی ملی گی تو یہ احتجاج پھر نا مکمل ہے۔ کیونکہ دوسرے ضرورت کی اشیاء بھی اسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ عوام کو اس ملک میں ہر مافیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ جو بھی مافیا اس ملک میں ظلم کر رہا ہے ان سب کے خلاف آواز اٹھانا ہوگا۔

Check Also

Jahannam Ki Air Conditioning Ka Theka (24)

By Hamid Ateeq Sarwar